Lenovo backed ZUK Z1 to be unveiled next month

Lenovo Backed ZUK Z1 To Be Unveiled Next Month

زوک زیڈ 1۔ لینوو کی نئی کمپنی کا سمارٹ فون

چین میں لینوو اور مقامی سافٹ وئیر کمپنی 360 نے زوک (Zuk) کے نام سے ایک نئی کمپنی بنائی ہے۔ اگلے ماہ 11 اگست کو ہونے والی پریس کانفرنس میں زوک کمپنی اپنے فلیگ شپ زیڈ 1 کو متعارف کرائے گی۔
اس تک سامنے آنے والی معلومات کے مطابق اس ڈیوائس میں سائیانوجین آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کی ایک اور اہم خصوصیت یو ایس بی ٹائپ سی 3.0اور یو ٹچ کے نام سے فنگرپرنٹ سکینرکی شمولیت بھی ہے۔

ہارڈ وئیر کی دیگر تفصیلات درج ذیل ہیں۔
ڈسپلے: 5.5انچ
چپ سیٹ:اوکٹا کور سنیپ ڈریگن 810
ریم: 3 جی بی
رئیر کیمرہ: 13 میگا پکسل
بیٹری: 4000 ایم اے ایچ
زوک اس ڈیوائس کو ستمبر میں چینی ای کامرس ویب سائٹ JD.com کے ذریعے فروخت کرے گا۔اس ڈیوائس کی قیمت کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

Lenovo backed ZUK Z1 to be unveiled next month
تاریخ اشاعت: 2015-07-21

More Technology Articles