LENOVO IDEAPAD Y900

LENOVO IDEAPAD Y900

لینوو آئیڈیا پیڈ وائی 900

لینوو نے سی ای ایس 2016 میں نئے آئیڈیا پیڈ 700، آئیڈیا پیڈ710 ایس  اور آئیڈیا پیڈ وائی 900  کو متعارف کرایاہے ۔آئیڈیا پیڈ 700 اور آئیڈیا پیڈ 710 ایس نئی کنزیومر نوٹ بکس ہیں جبکہ آئیڈیا پیڈ وائی 900 ایک نیا گیمنگ فلیگ شپ ہے۔
آئیڈیا پیڈ وائی 900 میں چھٹی نسل کا کور آئی 7 پراسیسر ہے۔ یہ پراسیسر دوسری دوسری گیمنگ مشینوں میں بھی ہے ۔ آئیڈیا پیڈ وائی 900 میں 64 جی بی تک کی ڈی ڈی آر4 ریم ہے۔

(جاری ہے)

ہارڈ ڈرائیو کے لیے صارفین 512جی بی پی سی آئی ای ایس ایس ڈی کے علاوہ 1 ٹیرا بائٹ ایچ ڈی ڈی ساٹا 3 ماڈل کا انتخاب بھی کر سکتےہیں۔
ڈیوائس کا ڈسپلے 17.3انچ 1080p آئی پی ایس ہے۔ ڈیوائس میں دوسری پورٹس کے علاوہ یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ بھی ہے۔ ڈیوائس میں 2.1 کے سپیکر، رنگین ٹچ پیڈ اور 90 ڈبلیو ایچ بیٹری ہے۔ لینوو کے مطابق یہ بیٹری ڈیوائس کو 5 گھنٹے تک آرام سے چلا سکتی ہے۔
آئیڈیا پیڈ وائی 900 کی قیمت 2000ڈالر سے شروع ہوتی ہے، اس کی فروخت جون میں شروع ہوگی۔

LENOVO IDEAPAD Y900
تاریخ اشاعت: 2016-01-07

More Technology Articles