Lenovo Launches VIBE P1M LTE With Massive Battery for Rs 15000

Lenovo Launches VIBE P1M LTE With Massive Battery For Rs 15000

لینوو وائب پی1ایم ایل ٹی ای

لینوو پاکستان میں ایک نیا سمارٹ فون متعارف کرا رہا ہے۔ لینوو وائب پی 1 ایم کی خاص بات اس کی بڑی بیٹری ہے۔اس ڈیوائس میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ڈیوائس میں لگا پاور سیور سوئچ بیٹری کو زیادہ لمبے عرصے تک چلنے میں مدد دیتا ہے۔وائب پی 1ایم کی ایک اور اہم خصوصیت اس میں جدید سمارٹ فون کی طرح کوئیک چارج کی سپورٹ کا ہونا بھی ہے۔ پی 1 ایم کی بڑی بیٹری سے او ٹی جی کیبل کی مدد سے ضرورت پڑنے پر دوسرے فون کو بھی چارج کیا جا سکتا ہے۔


لینوو وائب پی 1ایم کے ہارڈ وئیر کی تفصیل درج ذیل ہے۔

(جاری ہے)


• میڈیا ٹیک ایم ٹی 6735پی 1.0 گیگا ہرٹز 64بٹ کواڈ کور پروسیسر
• 5.0 ایچ ڈی(1280×720) آئی پی ایس ڈسپلے
• 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری(کوئیک چارجنگ اور پاور سیونگ موڈ کی سہولت)
• او ٹی جی چارجنگ کی سپورٹ
• 8 میگا پکسل آٹو پکسل رئیر کیمرہ(ایل ای ڈی فلیش)
• 5 میگا پکسل سیلفی کیمرہ
• 2جی بی ریم
• 16 جی بی انٹرنل سٹوریج
• 32جی بی تک کی کارڈ سلاٹ تک کی سپورٹ
• ایل ٹی ای(4جی)، 150 ایم بی پی ایس ڈاؤن لوڈ/50 ایم بی پی ایس اپ لوڈ ڈیٹا سپیڈ
• ڈؤئل مائیکروسم
• اینڈروئیڈ 5.0 لولی پاپ کے ساتھ وائب یوزر انٹرفیس
• پاکستان میں قیمت 15000روپے
وائب پی 1 ایم میں لینوو کی موجودہ تمام ایپلی کیشن جیسے SHAREit، SYNCitاور CLONEit وغیرہ بھی انسٹال ہیں۔

Lenovo Launches VIBE P1M LTE With Massive Battery for Rs 15000
تاریخ اشاعت: 2015-12-10

More Technology Articles