Lenovo P2 and A Plus is official

Lenovo P2 And A Plus Is Official

لینوو نے مڈ رینج پی 2 اور کم قیمت اے پلس متعارف کرادئیے

لگتا تو یہی تھا کہ لینوو ابھی کے 6، کے 6 پاور اور کے 6 نوٹ کے علاوہ مزید سمارٹ فونز متعارف نہیں کرائے گا مگر ان کے علاوہ بھی لینوو نے دو نئی ڈیوائس متعارف کرادی۔نئی دونوں نئی ڈیوائسز لینوو پی 2 اور لینوو پلس اے ہیں۔
لینوو پی 2(Lenovo P2)
دونوں ڈیوائسز میں لینوو پی 2 کچھ بہتر ہے۔ اس مڈرینج 5.5 انچ فل ایچ ڈی ایمولیڈ ڈسپلے ڈیوائس میں سنیپ ڈریگن 625 چپ سیٹ، 3 جی بی یا 4 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔

اس ڈیوائس کا چینی ورژن 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔ اس ڈیوائس کے انٹرنیشنل یا چینی ورژن دونوں کی میموری کو بڑھایا جا سکتا ہے۔پی 2 کا پرائمری کیمرہ ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگاپکسل سونی ہے جبکہ فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل ہے۔

(جاری ہے)

اس ڈیوائس میں لینوو نے پچھلی ڈیوائسز سے تبدیلی کرتے ہوئے فرنٹ پر فنگر پرنٹ سنسر متعارف کرایا ہے۔

پی 2 ،پاور کے معاملے میں بھی زبردست ہے۔ اس میں 5100 ایم اے ایچ کی بیٹری لگی ہے جسے اس ڈیوائس کے 24 واٹ چارجر سے کم وقت میں چارج کیا جا سکتا ہے۔پی 2 کے اس چارجر سے دوسری ڈیوائسز کو بھی چارج کیا جا سکتا ہے۔ڈیوائس کے پاور سیو موڈ سے اسے لمبے عرصے تک چلایا جا سکتا ہے۔
پی 2 کی قیمت یورپ میں 249 یورو/299 یورو ہوگی۔ اسے نومبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

لینوو اے پلس(Lenovo A Plus)
لینوو اے پلس ایک بجٹ ڈیوائس ہے۔ اے پلس کی سکرین 4.5انچ اور اس کی ریزولوشن 854 x 480پکسل ہے۔ ڈیوائس میں میڈیا ٹیک MT6580 چپ سیٹ کے ساتھ 1.3 کواڈ کور پروسیسر ، 1 جی بی ریم اور 8 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے، تاہم انٹرنل سٹوریج کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
اے پلس کا رئیر کیمرہ سنگل ایل ای ڈی کے ساتھ 5 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 2 میگا پکسل ہے۔اے پلس میں 2000 ایم اے ایچ کی بیٹری اگرچہ زیادہ متاثر کن نہیں تاہم دیگر ہارڈوئیر کے لحاظ سے اتنی بری بھی نہیں۔ اے پلس کا ایک ڈوئل سم ورژن بھی لانچ کیا جائے گا۔اے پلس کی قیمت 69 یورو/ 79 یورو ہوگی۔

Lenovo P2 and A Plus is official
تاریخ اشاعت: 2016-09-05

More Technology Articles