Lenovo to flood the market with 60 different smartphones this year

Lenovo To Flood The Market With 60 Different Smartphones This Year

لینوو اس سال 60فون متعارف کروائے گی!!!

لینوو 2013میں دنیا کی پانچویں بڑی سمارٹ فون بنانے والی کمپنی کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔اور یقیناً اس سال کی پہلی پانچ کمپنیوں میں سر فہرست بھی ہے۔چائنہ میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق لینوو اس سال 60 مختلف سمارٹ فونز لانچ کر کے مارکیٹ ہر چھائے رہنے کا ارادہ رکھتی ہے۔جن میں سے آدھے ایل ٹی ای پر مشتمل ہونگے۔

(جاری ہے)

اور سال کا آدھا حصہ گزرنے پر اب تک لینوو متعدد سمارٹ فونز متعارف کروا چکی ہے۔

جن میں مہنگا ترین K920 اور کم قیمت A805e شامل ہیں۔
امید کی جا رہی ہے کہ اس سال لینوو 80 ملین فروخت کے لیے پیش کرے گی جو کہ 2013 کی تعداد کا دگنا ہوگا۔اس کے علاوہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ان 80 ملین میں سے 60 ملین لینوو کی ہوم کنٹری چائنہ میں فروخت کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ اس سال کے آخر تک لینوو جو فون فروخت کرے گی ان میں موٹورولا ہینڈ سیٹس شامل نہیں ہونگے۔

تاریخ اشاعت: 2014-07-03

More Technology Articles