Lenovo unveils five affordable tablets
لینوو نے مناسب قیمت کے 5 ٹیبلٹس متعارف کرا دئیے
لینوو نے پانچ نئے ٹیبلٹس متعارف کرا دئیے ہیں۔ مناسب قیمت کے ان ٹیبلٹس کی قیمت 70 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ ان تمام ٹیبلٹس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
لینوو ٹیب پی 10 اور ٹیب ایم 10
یہ 10.1 انچ کے دو ٹیبلٹس ہیں۔جن کی آئی پی ایس سکرین کی ریزولوشن 1,920 x 1,200 پکسل ہے۔ دونوں میں اوکٹا کور سی پی یو کے ساتھ سنیپ ڈریگن 450 چپ سیٹ ہے۔
لینوو ٹیب پی 10 دونوں میں بہتر ٹیبلٹ ہے۔
پی 10 ٹیب میں ملٹی یوزر سپررٹ کے ساتھ فنگر پرنٹ سکینر بھی ہے، جس سے ٹیب کی شیئرنگ اسان ہو جاتی ہے۔
(جاری ہے)
اس میں ہر صارف کا فنگرپرنٹ اس کے اکاؤنٹ سے مربوط ہوتا ہے۔
اس ماڈل میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی سٹوریج ہے۔ اس کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل آٹو فوکس اور رئیر کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔لینوو ٹیب ایم 10میں بھی ڈولبی آٹموس سپیکرز ہیں لیکن ان کی تعداد بس دو ہے۔ اس کی بیٹری کی گنجائش 4850 ایم اے ایچ ہے۔ اس کا سیلفی کیمرہ 2 میگا پکسل اور بیک کیمرہ 5 میگا پکسل آٹو فوکس ہے۔ اس ماڈل میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج ہے۔ دونوں میں ہی مائیکروایس ڈی کارڈ سلاٹ ہے اور دونوں میں ہی اینڈروئیڈ اوریو انسٹال ہے۔ یہ دونوں ٹیبلٹس اس سال کے آخر میں ایمزون پر فروخت کے لیے پیش کر دئیے جائیں گے۔
لینوو ٹیب ای 7
پانچوں ٹیبلٹس میں سب سے سستا لینوو ٹیب ای 7 ہے۔ اس کی قیمت 70 ڈالر ہے۔ صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ اسے انٹری لیول Kindle Fires کے مقابلے پر جاری کیا گیا ہے۔ اس ٹیبلٹ میں 1200 x 600 پکسل ریزولوشن کے ساتھ 7” TN LCD ڈسپلے ہے۔ اس ٹیبلٹ کا فرنٹ کیمرہ 0.3 میگا پکسل اور بیک کیمرہ 2 میگا پکسل ہے۔ یہ اینڈروئیڈ اوریو گو ایڈیشن ٹیبلٹ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس کا ہارڈ وئیر درمیانے درجے کا ہے۔ اس میں کواڈ کور 1.3 گیگا ہرٹز سی پی یو کے ساتھ میڈیا ٹیک ایم ٹی 8167 چپ سیٹ، 1 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ سٹوریج کے بڑھانے کے لیے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ بھی ہے۔ اس ٹیبلٹ کی بیٹری 2750 ایم اے ایچ کی ہے جو لینوو کے بقول 5 گھنٹے ویڈیو پلے بیک کے لیے کافی ہے۔
ٹیب ای 7 اس اکتوبر میں صرف والمارٹ پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
لینوو ٹیب ای 10
اس ٹیبلٹ کی قیمت 130 ڈالر ہے۔ اس ٹیبلٹ کے 10 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے کی ریزولوشن 1,280 x 800 پکسل ہے۔ اس ٹیبلٹ کے فرنٹ پر ہی ڈولبی آٹموس سپورٹ کے حامل سٹیریو سپیکرز ہیں۔ اس ٹیبلٹ میں کواڈ کورٹیکس اے 7 پروسیسر کے ساتھ سنیپ ڈریگن 210 چپ سیٹ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ یہ اینڈروئیڈ گو ایڈیشن ہارڈ وئیر سے کافی بہتر ہے۔
اس ٹیبلٹ میں 4850 ایم اے ایچ کی بیٹری، 5 میگا پکسل رئیرکیمرہ اور 2 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔ٹیب ای 10 اکتوبر میں صرف والمارٹ پر فروخت کےلیے پیش کیا جائے گا۔
لینوو ٹیب ای 8
اس ٹیبلٹ کی قیمت 100 ڈالر ہے۔ اس میں 8” 1,280 x 800px IPS LCD ڈسپلے اور فرنٹ پر سنگل ڈولبی آٹموس سپیکر ہے۔
اس میں 4850 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جو 10 گھنٹے کی ویڈیو پلے بیک کے لیے کافی ہے۔ اس میں ٹیب ایم 10 اور ای 10 کی طرح ہی 5 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کا کیمرہ سیٹ اپ ہے۔
اس ٹیبلٹ میں کواڈ اے 53 کورز کے ساتھ میڈیا ٹیک ایم ٹی 8163 بی چپ سیٹ، 1 جی بی ریم اور مائیکروکارڈ سلاٹ کے ساتھ 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اینڈروئیڈ نوگٹ کے ساتھ یہ ٹیبلٹ والمارٹ پر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry