Lenovo Vibe C2 is official

Lenovo Vibe C2 Is Official

لینوو نے لینوو وائب سی 2 متعارف کرا دیا

لینوو روس نے وائب سی 2 کا اعلان کر دیا ہے۔ وائب سی 2 کے بارے میں پہلے کہا جا رہا تھا کہ یہ اگلا موٹو ای ہوگا لیکن وائب سی 2 موٹو ای سے الگ سمارٹ فون ہے۔ وائب سی 2 لینوو روس کی ویب سائٹ پر متعارف کرایا گیا ہے۔جسے جلد ہی فروخت کےلیے پیش کر دیا جائے گا۔
لینوو وائب سی 2 کا ڈسپلے 5 انچ 720p ہے اور اس میں کواڈ کور 1.0 گیگا ہرٹز کورٹیکس اے 53 پروسیسر کے ساتھ MT6735P چپ سیٹ ہے۔

(جاری ہے)


وائب سی 2 میں Mali-T720MP2 GP جی پی یو، 1 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے، جسے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔وائب سی 2 میں ایل ٹی ای اور ڈوئل سم سپورٹ بھی ہے۔
وائب سی 2 کا رئیر کیمرہ 8 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے اور اس میں 2750 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔وائب سی 2 میں اینڈروئیڈ 6.0.1 مارش میلو کے ساتھ Vibe UI انسٹال ہے جبکہ یہ سیاہ و سفید رنگوں میں دستیاب ہو گا۔
خیال ہے کہ وائب سی 2 کو روس کےعلاوہ دوسرے ممالک میں بھی فروخت کیا جائے گا ۔ اس کی لانچ کی تاریخ اور قیمت کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

Lenovo Vibe C2 is official
تاریخ اشاعت: 2016-07-12

More Technology Articles