Lenovo Vibe C2 Power ups the battery capacity to 3500 mAh

Lenovo Vibe C2 Power Ups The Battery Capacity To 3500 MAh

لینوو نے 3500 ایم اے ایچ کی زبردست بیٹری کے ساتھ لینوو وائب سی 2 پاورمتعارف کرا دیا

لینوو نے مئی میں وائب سی اور پچھلے ماہ جولائی میں وائب سی2 متعارف کرایا تھا، مگر ایک ماہ سے بھی پہلے لینوو نےروس میں وائب سی کا نیا ورژن وائب سی 2 پاور بھی متعارف کرا دیا ہے۔
نئے وائب سی 2 پاور میں لینوو نے 3500 ایم اے ایچ کی بیٹری شامل کی ہے، جو پچھلے فون سے 750ایم اے ایچ زیادہ ہے۔

زیادہ بیٹری کی وجہ سے ہی ڈیوائس کا نام پاور رکھا گیاہے۔وائب سی 2 کے مقابلے میں وائب سی 2پاور میں ریم بھی ڈبل یعنی 2 جی بی ہے۔
نئی ڈیوائس کے باقی ہارڈ وئیر پچھلی ڈیوائس جیسے ہی ہیں۔ دونوں ڈیوائسز میں 5 انچ 720pآئی پی ایس ٹچ سکرین، 8 میگا پکسل رئیر کیمرہ ، 5 میگا پکسل سیلفی کیمرہ، 4 جی ایل ٹی ای اور 16 جی بی سٹوریج ہے، جسے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ڈیوائسز میں اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو انسٹال ہے۔
بڑی بیٹری سے وائب سی 2 پاور، پچھلی ڈیوائس سے تھوڑا موٹا بھی ہو گیا ہے۔ وائب سی 2 پاور کی موٹائی 9.54 ملی میٹر ہے جبکہ وائب سی 2 کی موٹائی 8.6 ملی میٹر تھی۔دونوں ڈیوائسز کی باقی پیمائش ایک سی ہے تاہم وائب سی 2 پاور کا وزن وائب سی 2 کے وزن 139گرام کے مقابلے میں 155.6گرام ہوگیا ہے۔
لینوو نے ابھی وائب سی 2 پاور کی قیمت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تاہم وائب سی 2 روس میں 11ہزار روبل یا 167 ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-05

More Technology Articles