LG 2016 TVS INCLUDE ITS FIRST PRODUCTION 8K SET

LG 2016 TVS INCLUDE ITS FIRST PRODUCTION 8K SET

ایل جی نے 8Kٹی وی کی تیاری شروع کردی

پچھلے سال کنزیومر الیکٹرونکس شو کے موقع پر 4K ٹی وی کا چرچا رہا مگر اس سال 8Kکا رواج چل پڑا ہے۔ایل جی نے 2016 میں اپنی ٹی وی لائن اپ کے بارے میں کچھ تفصیلات بتائی ہیں۔ان تفصیلات کی ہائی لائٹ ایل جی کے پہلے 8K ماڈل کی تیاری ہے۔اس ٹی وی کا ماڈل نمبر UH9800ہے۔
ایل جی نے 98 انچ کے اس ڈسپلے کے حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں اور نہ یہ بتایا کہ یہ کب فروخت کے لیے پیش کیا جائےگا۔

(جاری ہے)

ایل جی نے اس کی قیمت بھی نہیں بتائی مگر شارپ کے 8Kٹی وی کی قیمت سے ایل جی کے ٹی وی کی قیمت کے بارے میں اندازہ ہوسکتا ہے۔ شارپ کے 8Kٹی وی کی قیمت 1لاکھ 30ہزار ڈالر ہے۔8Kکے علاوہ ایل جی کے 4Kٹی وی بھی لائن اپ میں ہیں۔
UH8500میں 55سے 75 انچ کے ٹی وی شامل ہیں۔ UH9500میں55سے 86انچ کے ٹی وی شامل ہیں۔ UH770049 سے 65 انچ سائز کے ٹی وی ایک لو اینڈ ماڈل ہے۔ ان تینوں میں ہائی ڈائنامک رینج کی سپورٹ اور ٹرو بلیک(True Black) پینل شامل کیا گیا ہے۔ان ماڈلز میں glare کو کم کر کے کنٹراسٹ کو بہتر کیا گیا ہے۔ UH9500ماڈل کا کافی سلم ہے۔ اس کی موٹائی 0.22انچ ہے۔اس سائز میں بھی اس ماڈل کا آڈیو سسٹم کافی بہترین ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-04

More Technology Articles