Lg announce new monitor tv computier

Lg Announce New Monitor Tv Computier

ایل جی نے حیران کن مانیٹرز اور کمپیوٹرز متعارف کرانے کا اعلان کردیا

ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اپنے صارفین کے لئے انتہائی چوڑے مانیٹرز، 4Kگیمنگ کمپیوٹرز، الٹرا پی سی گرام لیپ ٹاپ کے نئے ماڈلز متعارف کرادیئے ہیں۔ انتہائی زیادہ کارکردگی اور تفریح کی حامل تمام یہ تمام نئی مصنوعات جدید ترین صارفین کیلئے تیار کی گئی ہیں۔
ایل جی کی یہ نئی مصنوعات امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں 6 سے 9 جنوری کے دوران منعقد ہونے والی سی ایس نمائش میں پیش کی جائیں گی۔

ان میں 34 انچ، تھنڈر بال 2سے مزین 21:9 خم دار انتہائی چوڑے مانیٹر (ماڈل 34UC98) شامل ہیں۔ 3440x1440 کیوایچ ڈی مانیٹر کے بڑے اسکرین سائز، آئی پی ایس ٹیکنالوجی سے مزین پکچر کوالٹی اور روانی کی حامل خصوصیات اس طرح ڈیزائن کی گئی ہیں جن کے ذریعے گیم کھیلنے کے شوقین سے لیکر ڈجیٹل میڈیا پروفیشنل تک سمیت ہر ایک کی ضروریات پوری ہوجائیں اور بصری مواد تیار کرنے اور اسے ملاحظہ کرنے والوں کے لئے شاندار تجربہ حاصل ہو۔

(جاری ہے)


ایل جی کا یہ ماڈل (34UC88) خم دار انتہائی چوڑے ڈسپلے کے ساتھ کیو ایچ ڈی کی حیران کن معیار کی تصویر فراہم کرتا ہے۔ اسی طرح ایل جی کا 4Kمانیٹر (ماڈل 27UD68) تصاویر کے لئے انتہائی حیران کن ہے اور تیز گیم کھیلنے والوں کے لئے تصاویر فراہم کرتا ہے جن کا کوئی مقابلہ نہیں کیا جاسکتا ۔ دونوں مانیٹرز میں بہترین نتائج کے ساتھ روانی کے لئے اے ایم ڈیز کی ایڈوانسڈ فری سنک ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے۔

لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی نمائش میں ایل جی کی جانب سے ڈیجیٹل پروفیشنلز جیسے فوٹو گرافرز اور گرافک ڈیزائنرز کے لئے 21:9 الٹرا وائیڈ (ماڈل 34UM88) پیش کیا جائے گا جن میں وہ اپنی ضرورت کے عین مطابق تصاویر کی دوبارہ تیاری کے لئے انحصار کیا جاسکے گا ۔ اس مانیٹر کے تھنڈر بولٹ 2 کی مطابقت ان اداکاروں کے لئے ناگزیر ہے جو بڑے امیج اور ویڈیو فائلز کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی سی ای ایس نمائش میں ایل جی کی جانب سے الٹرا ایچ ڈی 4Kمانیٹر (ماڈل 27UD88) کا 27 انچ کا مانیٹر بھی پیش کیا جائے گا جو جو کریٹو پروفیشنلز کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں جدید ترین یو ایس بی۔سی پورٹ ٹیکنالوجی موجود ہے۔ یہ مانیٹر جدید ترین کمپیوٹر کنیکٹویٹی کے ساتھ تیزی سے لیب ٹاپ چارج کرنے کی بھی استعداد رکھتا ہے اور اس کے ساتھ یو ایس بی سے 3.0 کی رفتار سے ڈیٹا ٹرانسفر کرسکتا ہے۔
اس کی ایک کیبل بیرونی مانیٹر سے ان لیپ ٹاپس سے منسلک ہوسکتی ہے جس کے باعث زیادہ کیبلز کی ضرورت کا خاتمہ ہی ہوجاتا ہے۔ یہ ماڈل نشریات کے بہترین معیارات فراہم کرتے ہیں ۔ جو اپنے استعمال کنندگان کو اسکرین پر تصویر کا ڈسپلے ضرورت کے مطابق آسانی سے فراہم کرتا ہے۔
ایل جی کی 2016 مانیٹر سیریز رنگ بڑھانے والی آئی پی ایس ڈسپلے ٹیکنالوجی میں اضافے کے ساتھ متاثر کن ڈیزائن کی بھی حامل ہے۔

لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی نمائش میں ایل جی کے بوتھ پر آنے والے افراد جدید ترین مصنوعات کو استعمال کرنے کا موقع حاصل کرسکتے ہیں۔ 15.6 انچ کی بڑی اسکرین کے ساتھ ایل جی کا لیپ ٹاپ گرام 15 (ماڈل 15Z960) روایتی 14 انچ کے لیپ ٹاپ سے بمشکل بڑا ہوتا ہے۔ دنیا کا سب سے ہلکا 15 انچ پر مبنی ایل جی کا لیپ ٹاپ گرام 15 پائیداری کے ساتھ کام کرتا ہے۔
اس کا وزن 980 گرام ہے۔ جس کے باعث آفس کے مصروف ملازمین اور طالب علموں کے لئے یہ بہترین انتخاب ہے۔ ایل جی کا گرام 15 لیپ ٹاپ 6 جنریشن انٹیل کور پروسیسرز اور ونڈوز 10 کے ساتھ کارکردگی اور ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے اعتبار سے بہترین ہے۔
ایل جی الیکٹرانکس میں پی سی ڈیویڑن اور مانیٹر کے ہیڈ جانگ اکہوان نے بتایا، "ہم اس نمائش میں بین الاقوامی صارفین کو اپنے جدید ترین مانیٹر اور جدت انگیز پرسنل کمپیوٹر کی نمائش کرنے پر پْرجوش ہیں۔ ایل جی ہمیشہ صارفین کی توقعات سے بڑھ کر ایسی مصنوعات تیار کرتی ہے جو انتہائی خوبصورت اور استعمال کے اعتبار سے اس کا کوئی مقابلہ نہ ہو۔ ـ"

تاریخ اشاعت: 2016-01-06

More Technology Articles