LG announces K series smartphones K10 and K7

LG Announces K Series Smartphones K10 And K7

ایل جی کے 7 اور کے 10

آج ایل جی نے کےلائن کے دو سمارٹ فونز متعارف کرا دئیے۔ کے سیریز کےیہ دونوں ہینڈ سیٹ کے 10 (K10) اور کے7 (K7) ہیں۔کے 10(تصویر اوپر) کی سکرین 5.3ا نچ 720p ہے۔ 2300ایم اے ایچ بیٹری کی اس ڈیوائس میں اینڈروئیڈ 5.1 لولی پاپ انسٹال ہے۔ یہ ڈیوائس تین رنگوں سفید، انڈیگو اور گولڈ میں دستیاب ہے۔ اس کے بقیہ ہارڈ وئیر کی تفصیلات مختلف ممالک کے لحاظ سے مختلف ہوگی۔

کچھ ممالک میں اسے ایل ٹی ای ماڈل میں جبکہ کچھ میں اسے صرف 3 جی ماڈل میں متعارف کرایا جائے گا۔
کے 10 کے ایل ٹی ای ماڈل میں 13 میگا پکسل کا رئیر کیمرہ اور 3 جی ماڈل میں 8 میگا پکسل کا رئیر کیمرہ ہوگا۔ فرنٹ کیمرہ بھی مارکیٹ کے لحاط سے 8 اور 5 میگا پکسل کا ہوگا۔ڈیوائس کی ریم مختلف ماڈلز میں مختلف ہے جو 1 جی بی، 1.5 جی بی یا 2 جی بی ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنل سٹوریج 8 یا 16 جی بی ہے۔


اس ڈیوائس کے سی پی یو میں بھی چار آپشنز ہیں۔ 3 ایل ٹی ای K10 کے ہیں، جو 1.2 گیگا ہرٹزکواڈ کور، 13گیگا ہرٹزکواڈ کور اور 1.14 گیگا ہرٹز اوکٹا کور ہیں۔ 3جی کے 10 میں 1.3 گیگا ہرٹز کواڈ کور پراسیسر ہے۔
ایل جی کے 7 (تصویر نیچے) کی سکرین 5 انچ(854x480پکسل)،بیٹری 2125 ایم اے ایچ اور سیلفی کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے، ڈیوائس میں اینڈروئیڈ 5.1لولی پاپ انسٹال ہے۔
یہ ڈیوائس بھی کے 10 کی طرح مختلف ممالک میں مختلف ہارڈ وئیر کے ساتھ دستیاب ہوگی۔اس کے بھی ایل ٹی ای اور 3 جی ماڈل متعارف کرائے گئے ہیں۔ ایل ٹی ای کے 7 میں 1.1گیگا ہرٹز کواڈ کور سی پی یو ہے جبکہ 3جی کے 7 میں 1.3 گیگا ہرٹز کواڈ کور پراسیسر ہے۔ڈیوائس کا رئیر کیمرہ مارکیٹ کے حساب سے 8 میگا پکسل یا 5میگا پکسل ہے۔ ریم بھی 1جی بی اور 1.5جی بی ہے جبکہ انٹرنل سٹوریج بھی مارکیٹ کے حساب سے 8 جی بی یا 16 جی بی ہے۔ایل ٹی ای اور 3 جی ماڈل کے رنگ بھی مختلف ہیں۔
دونوں ڈیوائسز کی قیمتوں اور دستیابی کے بارے میں ابھی معلومات سامنے نہیں آئیں۔ ہوسکتا ہے ایل جی اس بارے میں مزید معلومات سی ای ایس 2016 میں فراہم کرے ۔

LG announces K series smartphones K10 and K7
تاریخ اشاعت: 2016-01-05

More Technology Articles