LG Announces the Mid range K5 Smartphone

LG Announces The Mid Range K5 Smartphone

ایل جی کے 5

ایل جی نے کم قیمت سمارٹ فون ایل جی کے 5 متعارف کرادیا ہے۔ایل جی اس سے پہلے اسی سیریز میں کے 4، کے7 ، کے 8 اور کے 10ج متعارف کرا چکا ہے۔
ایل جی کے 5 کا ڈسپلے 5 انچ کا ہے ، جس کی ریزولوشن ایف ڈبلیو وی جی اے ہے۔ اس فون کی موٹائی 8.9 ملی میٹر ہے۔سمارٹ فون میں 1.3 گیگا ہرٹز کا کواڈ کور پراسیسر اور میڈیا ٹیکMT6735چپ سیٹ ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوائس کی ریم 1 جی بی اور انٹرنل سٹوریج 8 جی بی ہے، جسے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

ڈیوائس کے بیک پر ایل ای ڈی کے ساتھ 5 میگا پکسل کیمرہ اور فرنٹ پر 2 میگا پکسل سنسر ہے۔
ایل جی کے 5 میں 4جی ایل ٹی ای کنکٹیویٹی سپورٹ بھی ہے۔ اس ڈیوائس کی بیٹری 1900 ایم اے ایچ جبکہ آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ 5.1 لولی پاپ ہے۔ ڈیوائس کی قیمت کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آئیں تاہم یہ اسی ہفتے فروخت کے لیے پیش کر دی جائےگا۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-16

More Technology Articles