LG announces X500 with 13MP camera 4500mAh battery

LG Announces X500 With 13MP Camera 4500mAh Battery

ایل جی نے 4500 ایم اے ایچ بیٹری اور 13 میگا پکسل کیمرےکے ساتھ ایکس 500 کا اعلان کر دیا

ایل جی نے ایک نئے فون کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ ایل جی ایکس 500 کی فروخت میں اس کی 4500 ایم اے ایچ بیٹری اہم کردار کرے گی، جو فون میں ویڈیو کو 20 گھنٹوں تک چلا سکے گی۔
ایل جی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اس فون کی بیٹری کو ایک گھنٹے میں 50 فیصد تک چارج کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

فون کے دوسرے اہم فیچرز میں 5.5 انچ ڈسپلے، 13 میگا پکسل رئیر کیمرہ اور 5 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ شامل ہے۔ فون میں میڈیا ٹیک MT6750 ایس او سی کے ساتھ 2 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج ہے۔ فون میں اینڈروئیڈ نوگٹ انسٹال ہے۔
ایکس 500 کی قیمت 285 ڈالر ہے۔ جنوبی کوریا میں اس کی فروخت کا آغاز جمعہ 9 جون سے ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-06

More Technology Articles