LG Class arrives in Europe as LG Zero

LG Class Arrives In Europe As LG Zero

ایل جی کلاس کو یورپ میں ایل جی زیرو کے نام سے لانچ کر دیا گیا

ایل جی نے اسی سال ستمبر میں اپنا پہلا میٹل باڈی سمارٹ فون جنوبی کوریا میں کلاس کے نام سے لانچ کیا۔جنوبی کوریا میں لانچ ہونے کے بعد یہ ڈیوائس یورپ پہنچ گئی ہے۔یورپ میں اسے ایل جی زیرو کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے۔ایل جی زیرو ابھی صرف اٹلی میں دستیاب ہے۔ یہ ڈیوائس دو رنگوں، سلور اور گولڈ کلر میں دستیاب ہے جبکہ اس کی قیمت 320 ڈالر مقرر کی گئی ہے جبکہ جنوبی کوریا میں اس کی قیمت 345 ڈالر تھی۔

اس ڈیوائس کی امریکا میں دستیابی کے حوالے سے ایل جی نے ابھی کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

(جاری ہے)


ڈیوائس کے ہارڈ وئیر کی تفصیل درج ذیل ہے۔
• سی پی یو:2 گیگا ہرٹز، کورٹیکس –اے 53
• چپ سیٹ: کوالکوم سنیپ ڈریگن 410
• او ایس:کسٹمائز اینڈروئیڈ5.1 لولی پاپ
• نیٹ ورک سپورٹ:2 جی ، 3 جی، 4جی ایل ٹی ای
• ڈیزائن: میٹل(ایلومینئم) گولڈ اور سلور
• ڈسپلے:5انچ، 720p(720 x 1280)ریزولوشن کے ساتھ2.5D ۔
• ریم: 1.5جی بی
• انٹرنل:16 جی بی
• کارڈ سلاٹ کی سپورٹ موجود ہے
• رئیر کیمرہ:ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ13 میگا پکسل رئیر کیمرہ، 1080p ویڈیو
• فرنٹ کیمرہ: 8 میگا پکسل
• بیٹری:2050 ایم اے ایچ

تاریخ اشاعت: 2015-11-10

More Technology Articles