LG Class phablet to become official on September 21

LG Class Phablet To Become Official On September 21

ایل جی کلاسک فیبلٹ 21 ستمبر کو لانچ ہوگا

کل تک ایل جی کلاسک فیبلٹ کو صرف اس کے ماڈل نمبر H740سے جانا جا رہا تھا مگر اب اس کے نام کے ساتھ ساتھ اس کے بارے میں کچھ نئی معلومات بھی سامنے آئیں ہیں۔5.7انچ ڈسپلے سکرین والے ایل جی کلاسک کو 21 ستمبر کو ہونے والی تقریب میں متعارف کرایا جائے گا۔اگرچہ یہ ایل کا فلیگ شپ نہیں مگر پھر بھی تمام کا تمام دھات کابنا ہے۔ڈیزائن کے حوالے بھی یہ فیبلٹ ایل جی کی پچھلی ڈیوائسز سے کافی مختلف ہے۔

(جاری ہے)

ایل جی کلاسک (یا H740) کے متوقع ہارڈ وئیر میں 5.7انچ 1080p ٹچ سکرین، ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 12 یا 13 میگا پکسل کارئیر کیمرہ،5 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ، 2 جی بی ریم 8 جی بی انٹرنل سٹوریج، کوالکوم سنیپ ڈریگن615 چپ سیٹ شامل ہیں جبکہ آپریٹنگ سسٹم اینڈریوڈ5.1.1 لولی پوپ ہوگا۔
نیویارک میں ایل جی کی ایک تقریب 1 اکتوبر کوبھی ہوگی، مگر شاید وہ ایل جی کے مسقبل کی فلیگ شپ ڈیوائسزکے لیے ہو۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-17

More Technology Articles