LG G Pad II 10 lg is betting on battery life to win the tablet war

LG G Pad II 10  Lg Is Betting On Battery Life To Win The Tablet War

ایل جی جی پیڈ ٹو 10.1

ایل جی ٹیبلٹس کو اپنے کاروبار کا اہم حصہ سمجھتا ہے، اسی لیے صارفین کے لیے ٹیبلٹس کے نئے نئے ماڈل متعارف کرا رہا ہے۔ کچھ دن پہلے ایل جی نے ایل جی جی پیڈ ٹو8.0 ٹیبلٹ (تفصیلات اس صفحے پر) متعارف کرایا تھا۔ اب ایل جی نے ایل جی جی پیڈ ٹو 10.1(G Pad II 10.1 )ٹیبلٹ متعارف کرایا ہے۔ایل جی کا یہ ٹیبلٹ ہارڈ وئیر کےلحاظ سے بھی کافی بہتر ہے۔


اس تازہ ترین جی پیڈ میں اینڈریوڈ 5.1.1لولی پوپ انسٹال ہے۔ 10.1انچ ڈسپلے سکرین کی ریزولوشن 1920×1200پکسل ہے۔پروسیسر 2.26گیگاہرٹز ہے جبکہ چپ سیٹ سنیپ ڈریگن 800 ہے۔اس ٹیبلٹ میں 2 جی بی کی ریم ہے جبکہ انٹرنل سٹوریج 16 جی بی ہے۔ اس ٹیبلٹ کی سب سے خاص بات اس کی بیٹری ہے۔ اس ٹیبلٹ میں 7,400ایم اے ایچ کی بیٹری لگی ہے۔

(جاری ہے)


اس ٹیبلٹ میں مزید میموری لگانے کے لیے مائیکرو ایس ڈی سلاٹ بھی ہے۔

اس ٹیبلٹ کا رئیر کیمرہ 5 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 2 میگا پکسل ہے۔اس ٹیبلٹ کے ایک ورژن میں ایل ٹی ای کی سپورٹ بھی متعارف کرائی گئی ہے۔
اس نئے جی پیڈ میں پہلے سے مائیکروسافٹ آفس بھی انسٹال ہوگا۔ صارفین کو 2 سال کے لیے ون ڈرائیو پر 100 جی بی کی سٹوریج بھی فراہم کی جائے گی۔جی پیڈ ٹو کے اس ورژ ن کی قیمت 250 ڈالر ہے۔
اس ڈیوائس کو اگلے ماہ برلن میں ہونے والے آئی ایف اے 2015 میں منظر عام پر لایا جائے گا۔ایل جی وائی فائی اور ایل ٹی ای ورژن کو شمالی امریکا ، یورپ اور ایشیا میں متعارف کراتے ہوئے ان کی قیمت کا اعلان بھی کرے گا۔

LG G Pad II 10  lg is betting on battery life to win the tablet war
تاریخ اشاعت: 2015-08-24

More Technology Articles