LG G Pad II 8.0 slate quietly goes official

LG G Pad II 8.0 Slate Quietly Goes Official

ایل جی جی پیڈ ٹو8.0 ٹیبلٹ

ایل جی نے ساؤتھ کوریا میں LG G Pad II 8.0 ٹیبلٹ لانچ کر دیا ہے۔پہلی نظر میں دیکھنے سے ایسا لگتا ہے جیسے ایل جی نے ہارڈ وئیر کے معاملے میں اس کے پچھلے ورژن سے معمولی سی تبدیلیاں کی ہوں، تاہم تفصیل سے دیکھنے پر پتہ چلتا ہے کہ اس میں کچھ اچھے فیچر بھی شامل کیے گئے ہیں۔G Pad II 8.0کے ہارڈ وئیر کی تفصیلات درج ذیل ہے۔
ڈسپلے: 8 انچ، 1280 x 800پکسل، آئی پی ایس ڈسپلے،
ڈسپلے پروٹیکشن: گوریلا گلاس 3
چپ سیٹ: سنیپ ڈریگن 400
پروسیسر: کواڈ کور1.2 گیگا ہرٹز کورٹیکس اے 7
جی پی یو:305
ریم: 1.5جی بی (پچھلے ورژن سے 50 فیصد زیادہ)
انٹرنل سٹوریج: 32 جی بی(پچھلے ورژن سے ڈبل)
کارڈ سلاٹ: مائیکرو ایس ڈی( 128 جی بی تک کی سپورٹ)
کنکٹیویٹی: GSM/3G/LTE
مین کیمرہ: 5 میگا پکسل
فرنٹ کیمرہ: 2 میگا پکسل
بیٹری 4200 ایم اے ایچ
آپریٹنگ سسٹم: اینڈریوڈ لولی پوپ

G Pad II 8.0میں ایک نیا فیچر فل سائز USB 2.0 پورٹ کا بھی ہے۔

(جاری ہے)

اس فیچر سے ایکسٹرنل کی بورڈ، ماؤس اور فلیش ڈرائیو کو بغیر کسی ایڈاپٹر کے کنکٹ کیا جا سکتا ہے۔
ایل جی نے اس ٹیبلٹ میں مائیکروسافٹ آفس سوئٹ اور کوئیک میمو ایپلی کیشن دینے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ Knock Code اور Qpair دوسرے پریمیئم سافٹ وئیر ہیں، جو اس ٹیبلٹ کے ساتھ ملیں گے۔
ساؤتھ کوریا میں تو G Pad II 8.0جلد ہی مارکیٹ میں آجائے گا مگر دوسرے ممالک کے لیے ابھی کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا۔

LG G Pad II 8.0 slate quietly goes official
تاریخ اشاعت: 2015-08-15

More Technology Articles