LG G Pad III 8 is out now in Canada

LG G Pad III 8 Is Out Now In Canada

ایل جی جی پیڈتھرڈ 8.0(LG G Pad III)

ایل جی نے جی پیڈ تھرڈ8.0 (LG G Pad III 8.0) ٹیبلٹ متعارف کرا دیا ہے۔ یہ نئی ڈیوائس ابھی صرف کینیڈا میں دستیاب ہے جبکہ جنوبی کوریا میں بھی اس کا اعلان کیا جا چکا ہے۔
جی پیڈ سیکنڈ 8.0 کے مقابلے میں جی پیڈ تھرڈ 8.0 کو کافی بہتر بنایا گیا ہے۔ نئی ڈیوائس کا ڈسپلے اب کم ریزولوشن 8 انچ 800 x 1280پکسل کی بجائے 8 انچ 1200 x 1920پکسل ہے۔جی پیڈ تھرڈ 8.0 کا پراسیسر بھی پہلے سےبہتر یعنی اوکٹا کور سنیپ ڈریگن 617 ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوائس میں ریم 2 جی بی ریم، انٹرنل سٹوریج 16 جی بی (جسے بڑھایا جا سکتا ہے) اور بیٹری 4800 ایم اے ایچ کی ہے۔
ڈیوائس میں ایل ٹی ای کنکٹیویٹی کے ساتھ 5 میگا پکسل کیمرے اور فل سائز یو ایس بی پورٹ بھی ہے۔اس ڈیوائس کی پیمائش 210.7 x 124.1 x 7.9ملی میٹر اور وزن 309 گرام ہے۔اس ڈیوائس میں پہلے سے اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو انسٹال ہے، جس میں Reader Mode بھی ہے۔ ریڈر موڈ میں ایک کلک سے نیلی روشنی کو فلٹر کیا جا سکتا ہے، جس کی وجہ سے آنکھوں کو نقصان نہیں پہنچتا۔ کینیڈا میں اس ڈیوائس کی قیمت 240 کینیڈین ڈالر(184 ڈالر) ہے۔

LG G Pad III 8 is out now in Canada
تاریخ اشاعت: 2016-05-30

More Technology Articles