LG G3 goes underwater for two hours

LG G3 Goes Underwater For Two Hours

ایل جی کے نئے جی 3فون کا پانی کے اندر ٹیسٹ کامیاب رہا!!!

ایل جی جی 3 حال ہی میں متعارف کروائے جانے والی ان ماڈلز میں سے ہے جو ڈسٹ اور واٹر پروف کے آئی پی سرٹیفیکیٹ کے بغیر پیش کیا گیا ہے۔
لیکن ان تمام کے باوجود اس فون نے پورے دو گھنٹے کامیابی کے ساتھ پانی کے اندر گزارے۔جی 3 کی لانچ کے دوران یہ بات واضح کی گی تھی کہ چونکہ وہ آئی پی سرٹیفیکیٹ کے کوالٹی معیار سے مطمئن نہیں ہیں اس لیے وہ اپنا نیا ہیند سیٹ اس سرٹیفیکیشن کے بغیر ہی پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

ایل جی کا کہنا تھا کہ یہ بھی کلئیر نہیں ہوا کہ کسی بھی ڈؤائس کو پانی کے اندر رکھنے کے لیے کتنی طاقت کا استعمال کیا جاتا ہے ۔

بہرحال اوپر دی گئی ویڈیو میں کیے گئے تجربہ کے بعد بھی اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ آپ کا ایل جی بھی اسی طرح کامیاب تجربہ سے گزر سکتا ہے کہ نہیں۔لہذا ہم آپ سے یہی کہیں گے کہ آپ اپنی ہینڈ سیٹ کے ساتھ اس قسم کے کسی بھی تجربے سے پرہیز کریں۔

تاریخ اشاعت: 2014-07-10

More Technology Articles