LG G3 leaks

LG G3 Leaks

ایل جی کے نئے فون جی3 کی تصاویر منظرعام پر آگئیں!

ایل جی کے نئے آنے والے خوبصورت فون جی تھری کی کچھ تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں، جن کو ہائی کوالٹی ریزولیشن میں دکھایا گیا ہے۔
تصویروں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ کمپنی نے جی 3 میں سکرین کو ممکن حد تک بڑا کیا ہے۔ایل جی جی 2 کی طرح اس میں بھی ’’الٹرا تھن بیزل ‘‘کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ فون میں کوئی فزیکل بٹن نظر نہیں آرہا ہے۔

ایل جی جی تھری

اس کے علاوہ فون میں دو ٹون والی ڈیول ایل ای ڈی فلیش کے شامل ہونے کی بھی امید ہے مگر اس سلسلے میں ابھی تک تصدیق نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

فون کا نچلا حصہ مائیکرو یو ایس بی پورٹ، 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک اور مائیکرو فون پن ہول پر مشتمل ہوگا۔
ایل جی کی طرف سے 27، 28 مئی کی تقریب کے لیے دعوت نامے جاری کردیے گئے ہیں تاہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ اس پریس کانفرنس میں جی 3 لانچ کی جائے گی کہ نہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-05-05

More Technology Articles