LG G5 IS THE COMPANY’S FIRST MODULAR SMARTPHONE

LG G5 IS THE COMPANY’S FIRST MODULAR SMARTPHONE

ایل جی جی 5 کمپنی کا پہلا ماڈیولر سمارٹ فون

ایل جی نے  موبائل ورلڈ کانگرس میں اپنے نئے فلیگ شپ ایل جی جی 5 کو متعارف کرا دیا ہے۔ یہ ایل جی کا پہلا  ماڈیولر ڈیزائن سمارٹ فون ہے۔
دوسرے پلاسٹک ماڈیولر سمارٹ فون کے برعکس جی 5  ایک ایلومینئم چیسز سمارٹ فون ہے۔ ماڈیولر ڈیزائن کی بدولت فون کے نچلے حصے  کو کھول کر سکینڈوں میں بیٹری کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔بیٹری کے علاوہ دو دیگر ماڈیولز کو بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے، ان میں  ایک 32 بٹ ڈیجیٹل ٹو انالوگ کنورٹر(ڈی اے سی) اور دوسرا کیمرہ کنٹرولر شامل ہے۔

جی 5 کی بیٹری پہلے سے 40 فیصد زیادہ پاور فل ہے۔
ایل جی جی 5 کے دوسرے ہارڈ وئیر میں 5.3انچ کی کواڈ ایچ ڈی سکرین(جو پہلے ماڈلز کی طرح تھوڑی خم دار ہے)، 64 بٹ  سنیپ ڈریگن 820 پروسیسر،  غیر معمولی ڈوئل رئیر فیسنگ کیمرہ، ایک وائیڈ اینگل 8 میگا پکسل سینسر اور ایک 16 میگا پکسل شامل ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوائس کی فرنٹ پر 8 میگا پکسل سنیپر ہے۔ ڈیوائس میں 4 جی بی کی ریم ہے جبکہ انٹرنل سٹوریج 32 جی بی ہے۔

سٹوریج کو مائیکروایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
ایل جی جی 5 میں سافٹ وئیر بیسڈڈ کوئیک چارجنگ فیچر کے ساتھ 2800 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔خالی بیٹری کو سیکنڈوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
ایل جی نے جی 5 کے ساتھ کچھ اور اشیاء بھی لانچ کی ہیں۔ ان سب کو ایل جی نے ایل جی فرینڈز کا نام دیا ہے۔ان میں 360 ڈگری کیمرہ، ایل جی 360 وی آر ہیڈ سیٹ اور ایل جی رولنگ بوٹ شامل ہیں۔  رولنگ بوٹ سمارٹ فون سے کنٹرول ہونے والا ڈرون ہے جو ویڈیو اورتصاویر بنانے میں بہترین معاون ہے۔ایل جی نے ابھی اس فون کی قیمت اور فراہمی کے بارے میں ابھی  اعلان نہیں کیا ہے۔

LG G5 IS THE COMPANY’S FIRST MODULAR SMARTPHONE
تاریخ اشاعت: 2016-02-22

More Technology Articles