LG G5 Redefines Holiday Photography with Wide Angle Shooting

LG G5 Redefines Holiday Photography With Wide Angle Shooting

ایل جی کے G5اسمارٹ فون میں وائیڈ اینگل شوٹنگ کی بدولت بہترین فوٹوگرافی کی سہولت حاصل

موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بے شمار افراد اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ گھومنے پھرنے کے لئے تفریحی مقامات کا رخ کرتے ہیں۔ اس دوران خوبصورت لمحات کو یادگار بنانے کے لئے یہ افراد تصاویر لینے کے لئے بہترین کیمرے کا انتخاب کرتے ہیں۔ ان میں ایل جی کا اسمارٹ فون جی فائیو بھی شامل ہے جو کیمرے کی بہترین سہولیات فراہم کرتا ہے۔ بین الاقوامی طور پر مقبولیت کا حامل ایل جی کے اسمارٹ فون G5سے متعلق سافٹ ویئر تصاویر لینے اور ایڈیٹنگ کی آسانی سے مہارت پیش کرتا ہے۔

اس کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں۔
تعطیلات کے دوران سفر میں اس بات کے امکانات ہوتے ہیں کہ بہت سے متاثر کن مناظر اس کی آنکھوں کے سامنے سے گزریں۔ چاہے وہ زمینی مناظر مناظر ہوں، آبی مناظر ہوں یا شہروں کے مناظر ہوں لیکن صرف محدود کیمرے (ان میں بھی چند اسمارٹ فونز) ہی ان ڈرامائی مناظر کو محفوظ کرنے کی استطاعت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انسانی آنکھ کے مقابلے میں ایک ریگولر کیمرے کا لینس 78 زاویے تک ہی منظر کشی کرسکتا ہے جبکہ پانوراما اسٹائل میں 120 زاویئے تک تصویر لی جاتی ہے۔

تاہم ایل جی کا جی فائیو دو کیمروں سے لیس ہے جس میں وائیڈ اینگل لینس (Wide Angle Lense) بھی شامل ہے جو تصویر کو 135 زاویئے تک لے جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں کوئی بھی شخص کسی بھی طرح کی تصویر باآسانی کھینچ سکتا ہے۔ چاہے ساحل پر سمندر کی لہریں ہوں یا پھر اونچے پہاڑ ہوں یا مجمع کی تصویر لینی ہو۔ G5اسمارٹ فون سے منظر کو 78 زاویئے پر زوم کرتے ہی خودکار طور پر وائیڈ اینگل فنکشن متحرک ہوجاتا ہے۔

وائیڈ اینگل فوٹو گرافی کوئی آسان کام نہیں ہے۔ کسی بھی انڈور منظر کو موثر طور پر محفوظ بنانے کے لئے اہل خانہ کو مسکراتے ہوئے ایک ٹیبل کے گرد آنا پڑتا ہے، ساحل پر تفریح کرتے دوستوں کے گروپ کو اکھٹا ہونا پڑتا ہے اور فوٹوگرافر کو ہدایت دینی پڑتی ہے کہ قریب آجائیں لیکن وائیڈ اینگل لینس کسی بھی فوٹوگرافر کی ہدایت کے بغیر ہر ایک کی تصویر کو یقینی بناتا ہے۔
اس صورت میں ایل جی کا G5اسمارٹ فون انٹریئرز جیسے کیفے، ریسٹورنٹس، گیلریز، میوزیم اور تاریخی عمارتوں کی شوٹنگ کے لئے بہترین ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ وائیڈ اینگل لینس بڑے ایکسٹیریئر جیسے محل اور تاریخی عمارتوں کی شوٹنگ کے لئے بھی بہترین ہے۔ درحقیقت یہ آرکیٹیکچرل اور رئیل اسٹیٹ کے فوٹو گرافرز کے لئے بھی بڑی خاصے کی چیز ہے۔
ڈرائیونگ کے دوران ڈرامائی مناظر کو محفوظ بنانے کے لئے اچانک خوبصورت منظر سامنے آتا ہے لیکن جس بس میں آپ بیٹھے ہیں وہ تو آگے بڑھ رہی ہے اور بہترین تصویر کے لئے چلتی بس ناموزوں ہے اور کوئی بھی ڈرائیور کو روکنے کی ہمت نہیں کرپاتا۔
کوئی بات نہیں۔ ایل جی کے G5میں اسٹیڈی ریکارڈ فیچر (Steady Record)تصویر کھینچنے کے دوران تمام جھٹکوں اور ہلنے سے پیدا ہونے والی خرابی کا خاتمہ کردیتا ہے۔ اس فیچر کی بدولت منظر کو گھمایا جاسکتا ہے جبکہ وائیڈ اینگل لینس کی وجہ سے بھرپور فاصلے سے بھی بہترین تصویر لی جاسکتی ہے۔ اسٹیڈی ریکارڈ فیچر کی بدولت تصویر میں کسی بھی جھٹکے کا خاتمہ کرکے ٹرائی پوڈ کی ضرورت ہی ختم ہوجاتی ہے ۔

صارف تصویر میں اپنی مرضی کے مطابق رد و عمل کرسکتا ہے۔ اگر صارف چاہتا ہے کہ تصویر میں مزاحیہ اثرات ڈالے ، اسے سیاہ و سفید کرے اور مختلف رنگوں سے گزارنا چاہے تو پھر وہ 9 میں سے کوئی بھی فلٹر استعمال کرسکتا ہے۔ ایک بار کوئی سا بھی ایفکٹ آجاتا ہے تو پھر وہ ڈیفالٹ شوٹنگ آپشن ہی رہتا ہے جب تک سیٹنگ کو تبدیل یا بحال نہ کیا جائے۔
ایک بار تصویر کھینچ لی جاتی ہے تو صارف پاپ آؤٹ پکچر فیچر (Pop-out Picture) کی بدولت اسے اپ گریڈ کرسکتا ہے۔
ایل جی کے G5میں اس فنکشن سے دو لینسوں کے ساتھ دو تصویروں کو جوڑا جاسکتا ہے۔ اندرونی تصویر ریگولر لینس سے لی جاتی ہے جبکہ بیرونی تصویر وائیڈ اینگل لینس سے لی جاتی ہے۔ اس لئے فلٹر ایفکٹ کی بدولت بیرونی تصویر پر بلر، فش آئی یا بلیک اینڈ وائٹ یا ویگناٹے کی بدولت مختلف ویژیول اثر ڈالا جاسکتا ہے۔ آپ کے پاس ایسی بہترین تصویر ہوگی جس کے اندر ایک اور تصویر شامل ہوگی جسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جاسکتا ہے یا پھر گھر واپس پہنچنے کے بعد اسے دیوار پر ٹانگا جاسکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-03

More Technology Articles