LG is releasing AKA smartphone to international markets

LG Is Releasing AKA Smartphone To International Markets

ایل جی اپنے سمارٹ فون ایل جی اکا کو ساری دنیا میں دلانچ کرے گا

ایل جی نے اپنے مارٹ فون ایل جی اکا(AKA) کو کئی ماہ پہلے جنوبی کوریا میں متعارف کرایا تھا۔ پچھلے ہفتے ہی اسے تائیوان میں لانچ کرنے کی خبریں تھیں۔اب ایل جی نے کہا ہے کہ وہ اپنے اس سمارٹ فون کو دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی لانچ کرے گا۔ پہلے مرحلے پر اسے ہانگ کانگ میں لانچ کیا جائے گا، جس کے بعداسے تائیوان، چین ، سنگا پور، ترکی اور دوسرے کئی ممالک میں اسے لانچ کیا جائے گا۔


ایل جی کے مطابق کوریا میں اس سمارٹ فون کی فروخت کافی اچھی رہی ہے۔ خریداروں کا ردعمل بھی کافی مثبت ہے۔

(جاری ہے)

یہ سمارٹ فون چار مختلف رنگوں یعنی پیلا، سفید، نیوی اور گلابی رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ ہر کیس پر اینی میٹڈ آنکھ بنی ہوئی ہے۔
اس وقت ایل جی AKA میں اینڈریوڈ 4.4 کٹ کیٹ انسٹال ہے مگر اندازہ ہے کہ ایل جی اس سال کے آخر تک اسے اینڈریوڈ لولی پاپ پر اپ گریڈ کر دے گا۔ دیگر تفصیلات اس طرح ہیں۔
ڈسپلے: 5 انچ 720p ڈسپلے
پراسیسر: کواڈ کور 1.2 گیگا ہرٹز
ریم: 1.5 جی بی
سٹوریج: 16 جی بی
مین کیمرہ: 8 میگا پکسل، لیزر آٹو فوکس کے ساتھ
فرنٹ کیمرہ: 2 میگا پکسل
کنکٹیویٹی: ایل ٹی ای
قیمت: 310 ڈالر

تاریخ اشاعت: 2015-03-19

More Technology Articles