LG launches its new smart phone LG Stylus 2
ایل جی نے اسٹائلس 2 اسمارٹ فون متعارف کرادیا
ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے درمیانے درجے کا جدید ترین اسمارٹ فون ایل جی اسٹائلش 2 (LG Stylus 2) متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ ایل جی اسٹائلش ٹو دراصل G4اسٹائلس کا جدید ورژن ہے۔ یہ کم قیمت کا حامل 5.7 انچ کا ہینڈ سیٹ ہے جس کے بہت سے اعلیٰ معیار کے فیچرز ایل جی کے بنیادی ماڈلز میں دستیاب ہیں۔ اس کے ہمراہ پرانے ربر کی نوک والے پین کے مقابلے میں نینو کوٹڈ کا ایک پین بھی شامل ہے۔
ایل جی اسٹائلس 2 میں پین پاپ (Pen Pop) جیسے فیچرز خصوصی طور پر شامل کئے گئے ہیں۔ اس میں پین رکھنے کی جگہ بھی شامل ہے جس کی بدولت بیٹری ختم ہونے کے باوجود اسٹائلس 2 میں اچانک آنے والا میسج دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں کیلیگرافی پین فونٹ (Calligraphy Pen font)بھی موجود ہے جس کے ذریعے کوئی بھی اسی طرح خوبصورتی کے ساتھ لکھ سکتا ہے جس طرح فاؤنٹین پین سے لکھا جاتا ہے۔
(جاری ہے)
یہ صرف 7.4 ملی میٹر پتلا اور محض 145 گرام وزنی ہے اور قابل ذکر طور پر یہ پرانے اسمارٹ فونز کے مقابلے میں پتلا نظر آتا ہے۔ یہ ہینڈ سیٹ منفرد انداز کا ڈیزائن فراہم کرتا ہے جس کے فرنٹ پر خصوصی فلیٹ ڈسپلے (Protruded Flat Display) ہے جبکہ پشت پر ہیئر لائن کا پیٹرن ہے اور اس کے تمام کونے دھاتی فریمز پر مبنی ہیں۔ ایل جی اسٹائلس 2 میں 3000 ایم اے ایچ کی تبدیل ہونے والی بھاری بیٹری اور ایس ڈی کارڈ لگانے کی گنجائش ہے جس کے باعث 5.7 انچ کی بڑی اسکرین پر مختلف اقسام کے ملٹی میڈیا سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔ اس کا پروسیسر 1.2 گیگا ہرٹز کواڈکور کا حامل ہے جبکہ اس کا فرنٹ کیمرا 13 میگا پکسل جبکہ بیک کیمرا 8 میگا پکسل کا ہے۔
ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے سی ای او اور پریذیڈنٹ جونو چو نے بتایا، درمیانے درجے کا اعلیٰ معیار کا اسمارٹ فون ایل جی اسٹائلس 2 بڑی اسکرین اور نوٹنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ ڈیوائس عوام کے لئے ہمارے عزم کی ایک اور مثال ہے جہاں ترقی اور جدت کے بھرپور مواقع موجود ہیں۔
ایل کی سٹائلس کی خصوصیات
5.7انچ ایچ ڈی ٹاچ سکرین، 1.2 گیگاہرٹز کواڈ کور پروسیسر، 13میگا پکسل فرنٹ اور 8 میگا پکسل بیک کیمرا، 1.5جی بی ، ایل بی ڈی ڈی آر 3 ریم، 16 جی بی روم ، 3000ایم اے ایچ ریمویبل بیٹری، انڈرائیڈ 6.0مارشمالو آپریٹنگ سسٹم، ایل ٹی ای /ایچ ایس پی اے /جی ایس ایم نیٹ ورک، وائی فائی 802.11 بی جی این، بلوتوتھ 4.1، یو ایس بی 2.0 اور ٹائی ٹین، سفید اور بروون کلر میں دستیاب ہے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry