LG-made Nexus 6 probably wont happen

LG-made Nexus 6 Probably Wont Happen

گوگل کے شاندار نیکسس فون کا مستقبل تاریک

اگر کبھی نیکسس 6, منظرِ عام پر آئے گا تو یقیناً ایل جی کی طرف سے تو نہیں آئے گا۔کم از کم اب تک کورین کمپنی کی طرف سے جو رائے قائم کی جا سکتی ہے وہ یہی ہے۔ایک ڈچ پبلیکیشن نے ایل جی کے گلوبل کمیونیکشن ڈائریکٹر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابھی تک و ہ ایل جی کی جانب سے کسی قسم کے نیکسس 6 سے بے خبر ہیں۔
ماضی میں دیے گئے ٹایم فریم کو دیکھتے ہوئے اگر نئے نیکسس کی آمد متوقع ہے تو ہونگ کو اب تک اس کے بارے میں بتا دینا چاہیے۔

(جاری ہے)


کچھ حالیہ افواہوں کے مطابق گوگل کے ’ سلور‘ کے حق میں نیکسس کے پروگرام کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔جبکہ ماضی میں ایل جی کی جانب سے اینڈرائیڈ سلور ہینڈ سیٹ بنانے کی بات کہی گئی تھی۔
کیا نیکسس 6 واقعی میں مارکیٹ میں آئے گا؟ یہ کہنا خاصا مشکل ہے ۔ ممکن ہے کہ اگر ایسا ہوا بھی تو یہ ایل جی کی جانب سے نہیں ہوگا۔یہ بھی ممکن ہے کہ کورین کمپنی گوگل کے ساتھ اس کے سلور سمارٹ فون پر کام کر رہی ہو جو کہ اگلے سال تک منظرِ عام پر آئے گا.

تاریخ اشاعت: 2014-06-19

More Technology Articles