LG new Smartphone Offerings for 2017 to be Unveiled at CES

LG New Smartphone Offerings For 2017 To Be Unveiled At CES

ایل جی نے عوامی سطح کے اسمارٹ فونز کی نئی سیریز متعارف کرانے کا اعلان کردیا

ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے درمیانی لاگت کے حامل کے سیریز (K Series) کے چار نئے اسمارٹ فونز اور نئی اسٹائلس 3 ڈیوائسز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ایل جی کی جانب سے یہ نئے چار اسمارٹ فون لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی سی ای ایس نمائش 2017 میں متعارف کرائے جائیں گے۔ ایل جی کی جانب سے یہ اسمارٹ فونز مقبول ڈیزائن، بہترین ٹیکنالوجیز سے مزید سمیت مختلف خصوصیات جیسے 120 زاویئے کے چوڑے فرنٹ کیمرا لینس اور پشت پر فنگر پرنٹ اسکینر سے منسلک ہیں۔

ایل جی کی اپ ڈیٹڈ کے سیریز کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ صرف ایک اسمارٹ فون کے طور پر ہی کام نہ کرے بلکہ مختلف اقسام کے صارفین کی ضروریات پر بھی پورے اتریں۔

ایل جی کے K10اسمارٹ فون میں بہترین کلاس کا 5.3 انچ ایچ ڈی کا ٹچ ڈسپلے ہے جو عمارت کے اندر یا باہر بہترین استعمال کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کا فرنٹ کیمرا 5 میگا پکسل کا حامل ہے جس کے ساتھ 120 ڈگری کا چوڑے زاویئے کا سیلفی لینس ہے جبکہ بیک کیمرا 13 میگا پیکسل ہے۔

اس کٹیگری کے اسمارٹ فونز میں عام طور پر جدید فیچرز نہیں ہوتے لیکن اس میں فنگر پرنٹ اسکینر، دھاتی شکل، 7.9 ایم ایم پتلا اور 2.5 آرک گلاس ڈیزائن کا حامل ہے۔

ایل جی کے K8اسمارٹ فون میں 5 انچ ایچ ڈی ان سیل ٹچ ڈسپلے ہے جو 5 میگا پیکسل فرنٹ کیمرے کے ساتھ اعلیٰ معیار کی سیلفی بشمول تصویر حاصل کرسکتا ہے جبکہ موبائل کی پشت پر 13 میگا پکسل کیمرا ہے جس میں سیلفی کے لئے آٹو شاٹ اور گیسچر شاٹ شامل ہے۔
آٹو شاٹ فیچر چہرے کو شناخت کرتا ہے اور خود بخود فرنٹ کیمرے کا شٹر گرا دیتا ہے۔ گیسچر شاٹ کی بدولت ایک ہاتھ سے باآسانی سیلفی لی جاسکتی ہے۔

ایل جی کا K4اسمارٹ فون 5 انچ ان سیل ٹچ ڈسپلے سے آراستہ ہے۔ اس کا مقبول فیچر آٹو شاٹ ہے جس کی بدولت اسکے پانچ پانچ میگا پکسل کے فرنٹ اور بیک کیمروں کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ 7.9 ایم ایم پتلا ہے جبکہ 2500 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ اس میں اضافی اسٹوریج کے لئے مائیکرو ایس ڈی سلاٹ بھی موجود ہے۔


ایل جی کی اس سیریز میں سب سے چھوٹا اسمارٹ فون K3ہے جس کے ساتھ 4.5 انچ آن سیل ٹچ ڈسپلے، 5 میگا پکسل بیک کیمرا اور فرنٹ پر دو میگا پکسل کا لینس ہے اور فرنٹ کیمرا گیسچر شاٹ کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس میں مائیکرو ایس ڈی سلاٹ اور 2100 ایم اے ایچ بیٹری سمیت K3میں بہت سے ایسے فیچرز ہیں جو اس کٹیگری کے اسمارٹ فونز میں نہیں پائے جاتے۔

سی ای ایس نمائش ایل جی تھری جنریشن اسٹائلس 3 متعارف کرائے گی جس میں درمیانی رینج کے اسٹائلس اسمارٹ فون (امریکہ میں اسٹائلو) ہیں۔
اسٹائلس 3 میں 1.8 ایم ایم قطر کا فائبر ٹپ اسٹائلس ہے جو اسکرین پر لکھتے وقت اصلی پین جیسا احساس دیتا ہے۔ اسٹائلس 3 میں بھی فنگر پرنٹ اسکینر ہے اور پہلے سے بہتر یو ایکس کے ساتھ پین پاپ 2.0 فیچر بھی ہے۔ اس کے علاوہ مقبول عام پین کیپر اور اسکرین آف میمو فیچر بھی ہے۔ پین پاپ 2.0 کے ساتھ آپ کے میموز کبھی نظروں سے اوجھل نہیں ہوتے اور جب اسٹائلس سے ہٹ جاتے ہیں تب بھی انہیں اسکرین پر دیکھا جاسکتا ہے۔
پین کیپرز اس وقت خبردار کرتا ہے جب اسٹائلس اس سے کافی فاصلے پر چلا جاتا ہے اور جب ڈسپلے آف ہوتا ہے تو براہ راست اسکرین پر نوٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے پریذیڈنٹ جنوچو نے بتایا، "ہماری 2017 کی درمیانی عوامی رینج کے اسمارٹ فونز میں اپنے صارفین کے لئے مختلف اقسام کے آپشنز رکھے guy ہیں۔ K Seriesاور اسٹائلس 3 ڈیوائسز دیکھنے اور محسوس کرنے میں اعلیٰ معیار کی حامل ہیں جن کی بیٹریاں تبدیل کی جاسکتی ہیں جبکہ ان میں اضافی میموی سلاٹس سمیت دیگر اہم خصوصیات شامل ہیں۔ "

LG new Smartphone Offerings for 2017 to be Unveiled at CES
تاریخ اشاعت: 2016-12-27

More Technology Articles