LG Optimus Zone 3 leaks out on its way to Verizon

LG Optimus Zone 3 Leaks Out On Its Way To Verizon

ایل جی آپٹیمس زون 3 جلد ہی امریکا میں لانچ ہوسکتا ہے

نئی لیک اطلاعات کے مطابق ایل جی کا نیا فون ایل جی آپٹیمس زون 3(Optimus Zone 3) سمارٹ فون جلد ہی امریکا میں لانچ ہوسکتا ہے۔
لیک تصاویر کے مطابق اس ڈیوائس میں 4 جی ایل ٹی ای فیچر بھی ہے۔آپٹیمس زون 3 کو ویریزن پری پیڈ پلانز کے تحت متعارف کرائے گا۔ قیمت کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ یہ ڈیوائس کافی سستی ہوگی۔

(جاری ہے)

لیک تصاور کے ساتھ ڈیوائس کے ہارڈ وئیر تفصیلات نہیں بتائی گئی تاہم اندازہ ہے کہ یہ ڈیوائس 2014 میں آنے والے آپٹیمس زون 2 سے بہت زیادہ مختلف نہ ہوگی۔
آپٹیمس زون 2 کی سکرین 3.5 انچ، کیمرہ 3 میگا پکسل اور چپ سیٹ کوالکوم سنیپ ڈریگن 200 تھا۔ ڈیوائس کی ریم 512اور بیٹری 1700 ایم اے ایچ کی تھی۔ اندا زہ ہے آپٹیمس زون 3 کی سکرین 4انچ اور ریم 1جی بی ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-27

More Technology Articles