LG releasing a phone V10 with a secondary ticker display

LG Releasing A Phone V10 With A Secondary Ticker Display

ایل جی وی 10 (V10)

ایل جی وی10 (V10) فون کو متعارف کرانے والا ہے۔اس فون کی سب سےخاص بات اس سیکنڈری ٹکر(ticker) ڈسپلے ہے۔ایوان بلاس (@evleaks) ، جو پہلے بھی موبائل کے حوالےخبریں لیک کرتا رہتا ہے، نے چینی ریگولیٹر ٹینا(TENAA) سے لی گئی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔ اسی طرح کا فیچر 2010 میں سام سنگ کونٹینم میں بھی متعارف کرایا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

یہ 2010 کے گلیکسی ایس کا ورژن تھا جو وریزن موبائل کے لیے بنایا گیا تھا۔وی 10 فون کے ہارڈ وئیر کی تفصیل درج ذیل ہے۔
ڈسپلے: 5.7انچ
ریزولوشن: 2,560 x 1,440 پکسل
چپ سیٹ: سنیپ ڈریگن 808
ریم:3 جی بی
رئیر کیمرہ:16 میگا پکسل
فرنٹ کیمرہ: 5 میگا پکسل
سنسر: فنگر پرنٹ سکینر

ابھی تک یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ ایل جی اس ٹکر سکرین پر کیا دکھائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-06

More Technology Articles