LG reveals upcoming Google Assistant powered ThinQ Speaker

LG Reveals Upcoming Google Assistant Powered ThinQ Speaker

ایل جی نے گوگل اسسٹنٹ کے حامل ThinQ سمارٹ سپیکر متعارف کرا دئیے

ایل نے اپنے آنے والے بلوٹوتھ سمارٹ سپیکرThinQ متعارف کرائے ہیں۔ان سپیکروں کا اہم فیچر یہ ہے کہ انہیں میں پہلے سے ہی گوگل اسسٹنٹ ہوگا۔ یہ سپیکر گوگل اسسٹنٹ کے حامل تمام ٹاسک، جیسے موسم کے بارے میں پوچھنا، کسی خبر کے یا دوسری معلومات کے لیے پوچھنا وغیرہ، سرانجام دے سکے گا۔یہ سپیکر ایل جی کی دیگر ہوم اپلائنسز سے بھی مربوط ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

یعنی آپ اس سپیکروں سے اپنے ائیر پیوریفائر یا روبوٹ ویکیوم کلینر کو چلا سکیں گے۔
ایل نے سپیکروں کے لیے Meridian Audio کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ یہ ڈیوائس ہائی کوالٹی آڈیو فائلز کو بھی چلانے کے کام آ سکتی ہے۔
ایل جی ThinQ سپیکروں کا باضابطہ طور پر اعلان کنزیومر الیکٹرونکس شو 2018 میں کیا جائے گا۔
ان سپیکروں کے ساتھ ایل جی نے کچھ بلوٹوتھ سپیکر، پورٹیبل پارٹی سپیکر اور ڈولبی آٹموس ساؤنڈ بار کا بھی اعلان کیا ہے۔

LG reveals upcoming Google Assistant powered ThinQ Speaker
تاریخ اشاعت: 2017-12-28

More Technology Articles