LG Takes the Multimedia Mobile Experience to the Next Level with V20

LG Takes The Multimedia Mobile Experience To The Next Level With V20

موبائل پر ملٹی میڈیا کی جدید خصوصیات کا حامل ایل جی کا V20اسمارٹ فون

ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اپنی وی سیریز کا سب سے جدید ترین اسمارٹ فون وی 20 (V20)متعارف کرادیا ہے۔ اس اسمارٹ فون میں ملٹی میڈیا کی جدید ترین خصوصیات شامل ہے۔ وی 20 اسمارٹ فون میں اسٹیڈی ریکارڈ 2.0، ہائی فائی کواڈ ڈی اے سی، ایچ ڈی آڈیو ریکارڈر اور فرنٹ اور بیک کے چوڑے لینس والے کیمرے کی خصوصیات ہیں جو اعلیٰ معیار کی کارکردگی فراہم کرتی ہیں ۔

یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں اینڈرائڈ نوگاٹ او ایس پہلے سے موجود ہے جبکہ گوگل ان ایپس فون کا سرچ آپشن بھی دستیاب ہے۔
ایل جی کی وی سیریز میں اعلیٰ معیار کے اسمارٹ فون موجود ہیں جس میں صارفین کو بہترین ویڈیو اور آڈیو کا استعمال فراہم کیا جاتا ہے۔ ایل جی نے وی 10 کے صارفین کا جائزہ لیا اور انہیں مدنظر رکھتے ہوئے وی 20 تیار کیا۔

(جاری ہے)


ایل جی کا وی 20 کوالکم اسنیپ ڈریگن 820 پروسیسر کے ساتھ ایچ 12 ایل ٹی ای سے چلنے والا اسٹیڈی ریکارڈ 2.0 کا آپشن متعارف کراتا ہے۔ جس میں کوالکم ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے الیکٹرانک امیج اسٹیبلائزیشن (ای آئی ایس) 3.0 رکھا گیا ہے جس کی بدولت ہاتھ کے جھٹکوں کو ٹھیک کرکے انتہائی شفاف ویڈیو فوٹیج ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔ یہ ای آئی ایس میں تصویر اور گائرو کے درمیان ملاپ کی درستگی کو بہتر بناتی ہے۔
ای آئی ایس دراصل ڈیجیٹل امیج اسٹیبلائزیشن (ڈی آئی ایس) سے منسلک ہے جس سے ویڈیو کے معیار میں مزید بہتری آجاتی ہے۔
ایل جی کا وی 20 ہائی فائی ویڈیوز ریکارڈ کرسکتا ہے اور لو کٹ فلٹر (ایل سی ایف) آپشن استعمال کرتے ہوئے بہترین معیار کے آڈیو کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے جس کی بدولت غیرضروری شور کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ ایل سی ایف بیک گراؤنڈ شور کم کرتا ہے جبکہ آواز کی ریکارڈنگ کے لئے ایل ایم ٹی لمیٹر سے آواز کا فاصلہ متعین کرتا ہے۔
وی 20 میں 24 بٹ/48 کے ایچ زیڈ لینئر پلس کوڈ ماڈیولیشن (ایل پی سی ایم) فارمیٹ موجود ہے جو پیشہ ورانہ ویڈیو آلات میں استعمال ہوتا ہے۔
وی 20 دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے جو 32 بٹ ہائی فائی کواڈ ڈی اے سی خصوصیات کا حامل ہے اور ای ایس ایس ٹیکنالوجی سے چلتا ہے۔ یہ آواز کے اندر شور میں ہر ممکن کمی کے ساتھ واضح آواز فراہم کرتا ہے جبکہ گونج کا شور بھی 50 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

ایچ ڈی آڈیو ریکارڈر جدید سطح کی ساؤنڈ ریکارڈنگ کرتا ہے۔ اس کی خصوصیت کے باعث اسٹوڈیو کوالٹی کی آڈیو ریکارڈ کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔ جس کے ساتھ تین بلند اے او پی مائیکروفونز کو استعمال کرتے ہوئے وسیع اقسام کی آواز کو ناقابل یقین انداز سے محفوظ کرسکتے ہیں۔ استعمال کنندگان اسٹوڈیو موڈ آپشن کے ساتھ آواز کو خود کنٹرول کرنے کی بدولت ویڈیو کیمرے میں موجود آسانی سے استعمال ہونے والے اشاروں کو استعمال کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ بلند معیار کی میوزک ریکارڈڈ آپشن کے ذریعے گانوں کی آواز کو اعلیٰ معیار کی آڈیو ریکارڈ کے ساتھ آڈیشن کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اس اسمارٹ فون کے فرنٹ کیمرے میں آٹو شاٹ فنکشن بھی موجود ہے جس میں کیمرا چہرا شناخت کرکے اس وقت تصویر کھینچتا ہے جب کھینچنے والا تیار اور مسکراہٹ شامل ہو۔ اس کے لئے شٹر کا بٹن دبانے کی ضرورت نہیں جس کے باعث عام طور پر کیمرا ہل جاتا ہے اور تصویر کے دھندلانے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

وی 20 کا ہائبرڈ آٹو فوکس (ایچ اے ایف) کا آپشن ایک بہترین تصویر کھینچے کو یقینی بناتا ہے۔ کسی بھی ماحول میں تیز رفتار اور مستحکم آٹو فوکس کے ساتھ یہ کسی بھی ماحول میں کام کرسکتا ہے جس میں تصاویر اور ویڈیوز کے لئے لیز ڈیٹکشن، فیس ڈیٹکشن اور کانٹراسٹ کو شامل کیا جاتا ہے۔ اسے استعمال کرنے والے لوگ اپنے دوستوں، اہل خانہ کے ہمراہ کسی بھی ماحول میں بھرپور تصویر لینے کا مکمل فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس میں مقبولیت کے حامل سیکنڈ اسکرین کا فیچر دراصل وی 10 میں متعارف کرایا گیا ہے جس کی منظر کشی میں اب بہتری لائی گئی ہے۔ اس میں وی 10 کے مقابلے میں دو گنی برائٹ نیس اور 50 فیصد بڑا فونٹ سائز ہے۔ اس کے چھوتے ڈسپلے کی بدولت صارفین گھر سے باہر ایک ہی نظر میں آسانی سے نوٹیفکیشنز اور الرٹس حاصل کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ اب ایکسپینڈیبل نوٹیفکیشنز فیچر کے ساتھ صارف کسی بھی بٹن کو سیکنڈ اسکرین پر لے جاسکتا ہے تاکہ نوٹیفکیشنز کو بڑا کیا جاسکے اور ایک ہی نظر میں لمبا میسج پڑھ لیا جائے اور فوری طور پر جواب بھیج دیا جائے یا معلومات شیئر کی جائیں۔

ایل جی وی 20 میں موبائل صارف کے لئے ایل جی یو ایکس 5.0 پلس کا انٹرفیس ہے جس کی بدولت اپنی ضرورت کے مطابق ملٹی میڈیا کو آسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ اپ گریڈ شدہ ورژن ہے، اس سے قبل ایل جی کے جی فائیو میں یو ایکس 5.0 متعارف کرایا گیا۔ یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون انٹرفیس ہے جو اینڈرائڈ 7.0 نوگٹ سے چلتا ہے۔
اس سمارٹ فون میں ملٹی ونڈو کی خصوصیت بھی شامل ہے جس میں وہ صارف ایک ہی وقت اسکرین کو دو حصوں میں تقسیم کرکے دو ایپلی کیشنز چلا سکتا ہے اور آسانی کے ساتھ پیغام لکھنے، تصاویر اور فائلوں کو ایک ایپ سے دوسری ایپ میں ڈالا جا سکتا ہے۔

یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں گوگل ان ایپس بھی موجود ہے۔ گوگل ایپ میں سرچ کرنے کا یہ نیا طریقہ ہے جس کی بدولت صارف کو بلٹ ان ایپس سے رابطے، ای میل، تحریری پیغامات اور تصاویر کی معلومات تلاش کرتا ہے بلکہ صارف کی جانب سے ڈالی گئی ایپلی کیشنز میں تلاش کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ صارف کو حال ہی میں استعمال ہونے والی ایپلی کیشنز کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرتا ہے تاکہ لوگوں سے رابطے کے ساتھ کسی پریشانی کے بغیر تمام ایپلی کیشنز پر کام کرلیا جائے یا کوئی پیغام پڑھ لیا جائے۔

اسے جاذب نظر اور مضبوط بنانے کے لئے ایل جی نے لائٹ ویٹ المونیم کے ساتھ سیلی کون کا نیا مٹیریل استعمال کرتی ہے۔ یہ مٹیریل (AL6013 metal) جہازوں، کشتیوں اور ہیوی بائکس میں استعمال ہوتا ہے اور اسے اسمارٹ فون کی پشت پر نصب کیا گیا ہے۔ اس کو منتخب کرنے کی وجہ یہ ہے کہ کسی نقصان کی صورت میں سیلی کون پولی کاربونیٹ کی بدولت اسمارٹ فون وی 20محفوظ رہے۔
یہ جدید ترین مٹیریل ہیلمٹس میں بھی پایا جاتا ہے جو روایتی مٹیریل کے مقابلے جھٹکے کی شدت کو 20 فیصد تک کم کردیتا ہے۔
یہ اسمارٹ فون امریکی فوجی معیار کے عین مطابق ہے جس کی پائیداری کا معائنہ خودمختار لیبارٹری کی جانب سے کیا گیا اور اس نے ایم آئی ایل۔ ایس ٹی ڈی 810جی ٹیسٹ پاس کیا ۔ اس ٹیسٹ میں اس بات کا تعین کیا گیا کہ وی 20 جھٹکوں کو روک سکتا ہے اور اگر چار فیٹ کی بلندی سے کسی بھی زاویئے (آگے ، پیچھے، اوپر ، نیچے ) سے کئی بار گر پڑے تب بھی کام کرتا ہے ۔

ایل جی الیکٹرانکس اینڈ موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے پریذیڈنٹ جونو چو نے بتایا، "ایل جی کا وی 20 کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ صارفین اسے وی سیریز کی ویڈیو اور آڈیو فیچرز کے ساتھ ہمہ گیر انداز سے استعمال کرسکیں۔ ایل جی وی 20 کے ساتھ ہم اپنے صارفین کو وہ سب کچھ فراہم کررہے ہیں جو انہیں پسند ہے۔ "
ایل جی وی 20 اسمارٹ فون رواں ماہ کوریا میں دستیاب ہوگا جس کے ساتھ ہی یہ دیگر خطوں میں بھی اس کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔

LG Takes the Multimedia Mobile Experience to the Next Level with V20
تاریخ اشاعت: 2016-10-07

More Technology Articles