LG unveils 43UD79 B monitor that squeezes four displays in one

LG Unveils 43UD79 B  Monitor That Squeezes Four Displays In One

ایل جی نے 42.5 انچ کا نیا مانیٹر متعارف کرادیا

ایل جی نے 42.5 انچ کا زبردست مانیٹر لانچ کیا ہے۔ اس مانیٹر کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی سکرین کو چار مختلف مانیٹرز میں بدلا جا سکتا ہے۔ یو ایچ ڈی (3840×2160)ریزولوشن کے43UD79-B میں نان گلیئر کوٹنگ کے ساتھ آئی پی ایس پینل بھی ہو گا۔ اس مانیٹر کی کنٹراسٹ ریشو 1000:1 تک ہے۔
اس مانیٹر کا سٹینڈرڈ ری فریش ریٹ 60Hz ہے، سب سے زیادہ برائٹ نیس لیول 350 cd/m2، 8ms gray-to-gray (GTG) ریسپانس ٹائم اور افقی اور عمودی ویونگ اینگل 178 ڈگری ہے۔


ایل جی کے اس نئے مانیٹر میں 2 ایچ ڈی ایم آئی 2.0 ان پٹس ہیں جو 4Kویڈیوز کو 60Hz پر چلا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کی 2 ایچ ڈی ایم آئی 1.4 ان پٹس 4K ویڈیو کو 30Hz پر چلا سکتی ہیں۔ DP Alt Mode کے ساتھ اس میں ایک یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ بھی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں FreeSync کے ساتھ DisplayPort 1.2 4K ویڈیوز کو 60Hz پر چلا سکتی ہے۔
اس مانیٹرز کی اتنی زیادہ پورٹس ایک ہی وقت میں مختلف ڈیوائسز سے کنکٹ ہو کر تمام تصاویر کو ایک ہی وقت میں ایک ہی سکرین پر دکھا سکتی ہیں۔ اس مانیٹر میں ڈوئل کنٹرولر فیچر سے اس کے ساتھ 2 کمپیوٹروں کو کنکٹ کر کے ایک ہی ماؤس اور ایک ہی کی بورڈ سے دونوں کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
جاپان میں اس مانیٹر کی قیمت 83000 ین ہے جبکہ امریکی ریٹیلر اسے 9 مئی سے 697 ڈالر میں فروخت کریں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-02

More Technology Articles