LG V40 ThinQ goes official
ریگولر، الٹرا وائیڈ اور ٹیلی فوٹو کیمروں کے ساتھ ایل جی LG V40 ThinQ متعارف کرا دیا گیا
ایل جی کا نیا فون LG V40 ThinQ دنیا کا پہلا فون ہے جو بیک پر تین کیمروں کی مدد سے الٹرا وائیڈ اینگل شوٹ یا زوم ان کر سکتا ہے۔ فون کی بیک پر ایک کیمرہ 107° الٹرا وائیڈ اینگل، مین کیمرہ 78° اور ٹیلی فوٹو کیمرہ 45° لینزہے۔ نیا فلیگ شپ 3x آپٹیکل زوم کر سکتا ہے جو 35mm میں 16-25-50mm کے برابر ہے۔
فون کے مین کیمرہ میں 1.4µm پکسلز کا 12 میگا پکسل سنسر ہے۔
فون کے دوسرے دو کیمرے الٹراوائیڈ اینگل اور بہتر زوم کے ساتھ تصویر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
(جاری ہے)
بہترزوم کےلیے اس میں f/2.4 لینز کے ساتھ 12 میگا پکسل ٹیلی کیمرہ ہے جبکہ 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل ماڈیول جی 7 والا ہی ہے۔
فون کے تینوں رئیر کیمروں ایچ ڈی آر ریکارڈنگ کر سکتے ہیں اور ان میں ویڈیو کے لیے ڈیجیتل امیج سٹیبلائزیشن کا فیچر بھی موجود ہے۔ کیمروں سے 60fps پر 4K اور 240fps پر 1080p سلو موشن ویڈیو ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔ اس فون کے ایک فیچر ٹرپل شوٹ سے آپ ایک ہی وقت میں تینوں کیمروں سے تصویر بنا سکتے ہیں۔ جس کے بعد ان تین تصاویر سے ایک ویڈیو یا جف بن جاتی ہے۔فون میں موجود اے آئی انجن بہترین تصاویر بنانے میں صارف کی مدد کرتا ہے۔ یہ فریم میں موجود لوگوں کو شناخت کر سکتا ہے۔
اس فون کا ڈسپلے 6.4 انچ فل ویژن ہے، جس کی ایسپکٹ ریشو19.5:9 ہے۔ ایچ ڈی آر 10 سپورٹ کے ساتھ فون میں کیو ایچ ڈی پلس او ایل ای ڈی پینل ہے۔ فون کے ڈسپلے میں ایک نوچ بھی ہے۔ فون کے دو سیلفی کیمروں مین سے ایک 8 میگا پکسل (f/1.9, 80°) اور دوسرا 5 میگا پکسل (f/2.4, 90°) کا ہے۔
ایل جی V40 ThinQ آئی پی 68 ریٹڈ اور MIL-STD-810G سرٹیفائیڈ ہے۔اس کا وزن 169 گرام ہے یعنی یہ گلیکسی نوٹ 9 اور آئی فون ٹین ایکس میکس سے بھی ہلکا ہے لیکن یہ جی 7 سے چند گرام بھاری اور اس سے ایک ملی میٹر کے دسویں حصے جتنا پتلا ہے۔
وی 40 میں ایل جی کے کسٹم لانچر کے ساتھ اینڈروئیڈ 8.1 اوریو انسٹال ہے۔ فون میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ، 6 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ سٹوریج میں اضافے کے لیے فون میں مائیکروایس ڈی سلاٹ بھی ہے۔
فون میں 3300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے لیکن اس میں فاسٹ وائرلیس چارجنگ اور کوئیک چارج 3.0 کی سپورٹ بھی ہے۔ یہ فون 18 اکتوبر سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کی قیمت 900 ڈالر ہوگی۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry