LG video details the G3 camera’s features

LG Video Details The G3 Camera’s Features

ایل جی کے نئے فون جی تھری کے کیمرے کی تفصیلی ویڈیو جاری!

ایل جی کی جانب سے جی 3 کے کیمرے کے فیچرز کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں اس کے وہ تمام خاص فیچرز جن کی بنیاد پر یہ باقی سب سے مختلف ہے۔
اس کے کیمرے کی سیٹنگ خاصی آسان ہے، اور یہ لیزر آٹو فوکس،آئی او ایس پلس، ڈیول فلیش، میجک فوکس،اور خود کار تصویر سازی کو سپورٹ کرتا ہے۔
اس کا لیزر آٹو فوکس جو کہ پچھلی جانب ہے تیزی سے فوکس کرنے میں مدد دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کا پہلے سے بہتر آپٹیکل تصویری استحکام ڈبڈ او آئی ایس پلس کی مدد سے دھندلی تصاویر سے نجات دے گا۔اور اس کے ڈیول فلیش کی مدد سے کم روشنی کے مسئلے کو بھی حل کیا جا سکتا ہے۔

خودکار تصویر سازی کے بڑھتے ہوئے رحجان کے پیشِ نظر جی 3 نے اس کے لیے بہتر ٹیکنالوجی اپنائی ہے۔خود کار تصویر لیتے ہوئے جی 3 کی سکرین آپ کے چہرے کو روشن کرتی ہے اور 3 سیکنڈ کے خود کار ٹریگر کے بعد سامنے کا کیمرہ آپ کی تصویر لے لے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-06-26

More Technology Articles