LG W series premiere - W10, W30 and W30 Pro

LG W Series Premiere - W10, W30 And W30 Pro

ایل جی نے ڈبلیو سیریز کے ڈبلیو 10، ڈبلیو 30 اور ڈبلیو 30 پرو جاری کر دئیے

ایل جی کے نئے ڈبلیو 10، ڈبلیو 30 اور ڈبلیو 30 پرو  سب میں 4 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔تینوں میں ہی اینڈروئیڈ 9 پائی انسٹال ہے۔ ان تینوں میں ہی اوکٹا کور چپ سیٹ  اور رئیر پر فنگر پرنٹ سکینر ہے۔ یہ تینو ں ڈیوائسز فرنٹ فیسنگ کیمرہ سے  فیس انلاک کو سپورٹ کرتی ہیں۔
ایل جی ڈبلیو 10 میں 6.19 انچ 1512x720 پکسل فل ویژن ڈسپلے ہے۔ اس میں کے ڈسپلے کی نوچ میں 8 میا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔

اس فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 22 چپ سیٹ ہے۔ فون کے چپ سیٹ میں 2.0 ہرٹز کلاک سپیڈ کا سی پی یو ہے۔ فون میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو مائیکروایس ڈی کارڈ سلاٹ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
فون کی رئیر سائیڈ پر 13 میگا پکسل کا رئیر اور 5 میگا پکسل کا فکسڈ فوکس سیکنڈری کیمرہ ہے۔

(جاری ہے)

ایل جی ڈبلیو 10 کی فروخت کا آغآز 3 جولائی سے ایمزون انڈیا سے شروع ہوگا۔

اس کی قیمت 8999 بھارتی روپے یا 115 ڈالر ہوگی۔ اسے سموکی گرے اور ٹیولپ پرپل رنگوں میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ایل جی ڈبلیو 30 میں بڑا 6.26 انچ 1520x720 پکسل فل ویژن آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے ہے۔ فون کے ڈسپلے کی ایک واٹر ڈراپ نوچ ہے، جس میں فون کا 16 میگا پکسل سیلفی کیمرہ نصب ہے۔
اس فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 22 چپ سیٹ، جس میں 2 گیگا ہرٹز سی پی یو، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
اس فون کی سٹوریج کو بھی مائیکرو ایسڈ ی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔
ایل جی ڈبلیو 30 میں بیک پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ فون میں بیک پر 12 میگا پکسل سونی آئی ایم ایکس 486 مین، 13 میگا پکسل 100 ڈگری الٹرا وائیڈ  اینگل اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔
اس فون کی فروخت کا آغاز بھی 3 جولائی کو ہوگا۔ اسے 9999 بھارتی روپے یا 130 یورو میں فروخت کیا جائے گا۔
یہ تھنڈر بلیو اور پلاٹینیم گرے رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
ایل جی ڈبلیو 30 پرو کو مارکیٹ میں ڈبلیو 30 اور ڈبلیو 10 کے ساتھ جاری نہیں کیا جائے گا۔ ایل جی نے ابھی اس کی قیمت بھی نہیں بتائی۔
اس فون میں 1.8 گیگا ہرٹز سی پی یو کے ساتھ سنیپ ڈریگن 632 چپ سیٹ اور 4 جی بی ریم ہے۔ ایل جی ڈبلیو 30 پرو میں 6.22 انچ فل ویژن وی ڈسپلے ہے۔ اس فون کے ڈسپلے کی نوچ میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرہ نصب ہے۔
اس فون کے ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل مین، 8 میگا پکسل 100-ڈگری الٹرا وائیڈ اینگل موڈیول اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔
LG W series premiere - W10, W30 and W30 Pro
تاریخ اشاعت: 2019-06-26

More Technology Articles