Lumia 940 camera leaks with alleged triple LED flash

Lumia 940 Camera Leaks With Alleged Triple LED Flash

لومیا 940 کا کیمرہ لیک

مائیکروسافٹ کے لومیا 940 کا بڑی بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے، اسی وجہ سے اس کے حوالے سے نت نئی اطلاعات اور افواہیں سامنے آ رہی ہیں۔ ایک نئی اطلاع کے مطابق لومیا 940 کے کیمرے کے ساتھ 3 ایل ای ڈیز ہونگی۔ کیمرے کی ایک دھندلی تصویر evleaks نے اپ لوڈ کی ہے۔ اس تصویر کو صاف کر کے دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ کیمرے کے ساتھ 3 ایل ای ڈیز ہیں۔

(جاری ہے)

لومیا 940 اور 940 ایکس ایل کے دووسرے ہارڈ وئیر کو دیکھاجائے تو
لومیا 940 کا ڈسپلے5.2 انچ کیو ایچ ڈی اور ریزولوشن1,440 x 2,560پکسل ہے جبکہ لومیا 940 ایکس ایل کا ڈسپلے 5.7 انچ کیو ایچ ڈی ریزولوشن1,440 x 2,560پکسل ہے۔

لومیا940 میں کوالکم سنیپ ڈریگن 808 جبکہ 940 ایکس ایل میں سنیپ ڈریگن 810 چپ سیٹ ہے۔دونوں ہینڈ سیٹ میں 3 جی بی ریم، 32 جی بی سٹوریج، 20میگا پکسل مین کیمرہ اور 5 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ ہوگا۔

Lumia 940 camera leaks with alleged triple LED flash
تاریخ اشاعت: 2015-06-16

More Technology Articles