MARK ZUCKERBERG IS WRITING HIS OWN AI ASSISTANT

MARK ZUCKERBERG IS WRITING HIS OWN AI ASSISTANT

نئے سال کے موقع پر مارک زکربرگ کا نیا عزم

ہردفعہ نئے سال کے موقع پر مارک زکر برگ نیا عزم کرتے ہیں۔ کئی دفعہ تو وہ خاصے مشکل کاموں کا انتخاب کرتے ہیں، جیسے ایک سال انہوں نے منڈارین زبان سیکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
2016 کے لیے متعین کردہ اُن کا ہدف بھی خاصا مشکل ہے۔ وہ خود سے اپنے لیے مصنوعی ذہانت کا حامل ایسا اسسٹنٹ بنانا چاہتے ہیں جو گھر کے علاوہ دفتر میں بھی اُن کی زندگی آسان بنائے۔

(جاری ہے)

وہ چاہتے ہیں کہ اُن کے گھر کے دروازے سمارٹ ہوجائیں۔ وہ آنے والے کی شکل دیکھ کر پہچان جائیں کہ وہ دوست ہے یا دوسرا ملاقاتی،دوست ہوتو دروازہ خودبخود کھل جائے۔وہ چاہتے ہیں کہ ان کا مصنوعی ذہین معاون دفتر کے ڈیٹا کا تجزیہ کر کے بتا سکے کہ فیس بک کہاں جا رہا ہے۔
مارک زکر برگ کا یہ ٹاسک خاصا مشکل ہےایسے کاموں کے لیے باقاعدہ طور پر بڑی بڑی کمپنیاں کام کر رہی ہے، لیکن دیکھتے ہیں کہ مارک زکر برگ شروع سے کام کر کے کیسا معاون تیار کرتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-04

More Technology Articles