Meizu M1 Note will soon be launched internationally

Meizu M1 Note Will Soon Be Launched Internationally

میزو ایم 1 نوٹ جلد ہی ساری دنیا میں لانچ کیا جا رہا ہے۔

میزو نے دسمبر میں ایم 1 نوٹ کو ریڈمی نوٹ اور دوسرے فیبلٹس کے مقابلے پر لانچ کیا تھا۔جنوری میں نئی چپ سیٹ کے ساتھ اس کا ایک اور ورژن بھی جاری کیا گیاتھا۔ دونوں ورژن صرف چین میں ہی دستیاب ہیں۔
اب میزو باقاعدہ طور پر میزو ایم 1 نوٹ کو عالمی مارکیٹ میں لانچ کر رہا ہے۔میزو کی ویب سائٹ پر لگے بینر میں بھی واضح طور پر اعلان کر دیا گیا ہے کہ میزوایم1 نوٹ جلد ہی انٹرنیشنل مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔


ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایم 1 نوٹ کا کونسا ورژن لانچ کیا جائے گا۔ میڈیا ٹیک ایم ٹی 6752 ایس او سی چپ سیٹ ورژن یا پھر کوالکم سنیپ ڈریگن 615 ورژن۔
میڈیا ٹیک والے ورژن کا سی پی یو 8 کورٹیکس –اے53 ، 1.7 گیگا ہرٹز ہے جبکہ سنیپ ڈریگن 615 میں 4 کورٹیکس-اے 53، 1.5 گیگا ہرٹز اور 1. گیگاہرٹز پراسیسر ہے۔

(جاری ہے)


چپ سیٹ اور پراسیسر کے علاوہ دونوں ورژنز کا ہارڈوئیر ایک سا ہے۔

ایم 1 نوٹ میں 5.5 انچ1080p ڈسپلے سکرین، 13 میگا پکسل رئیر کیمرہ ڈؤئل ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ، 5 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ، 2 جی بی ریم، 16 جی بی /32 جی بی سٹوریج اور 3140 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
اس ہینڈ سیٹ میں میزو فلیم او ایس 4.0(Flyme OS 4.0) انسٹال ہے جسے اینڈریوڈ 4.4.4 کٹ کیٹ کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔ایم 1 نوٹ کی چین میں قیمت 160 ڈالر ہے، اندازہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں اسے 200 ڈالر میں لانچ کیا جائےگا۔

تاریخ اشاعت: 2015-03-14

More Technology Articles