Metal clad vivo V3 and V3Max introduced

Metal Clad Vivo V3 And V3Max Introduced

وائیو وی3 اور وی 3 میکس

وائیو نے دونئے ہینڈ سیٹ متعارف کرائے ہیں۔ بجٹ فرینڈلی وی(V) لائن کے یہ فونز وائیو وی 3(V3)اور وی 3 میکس(V3Max) ہیں۔
وی 3 فون کی پیمائش143.6x71x7.5ملی میٹر اور ڈسپلے5 انچ 720p ہے۔ فون میں اوکٹا کور سنیپ ڈریگن 616 ایس او سی کے ساتھ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی میموری ہے ، جسے بڑھایا جا سکتا ہے۔اس فون میں 2550 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
وی 3 میکس کی پیمائش 153.9x77.1x7.58ملی میٹر اور ڈسپلے 5.5انچ فل ایچ ڈی ہے، ڈیوائس کے ڈسپلے پر 2.5ڈی گلاس ہے۔

فون میں سنیپ ڈریگن 652 ایس او سی اور ریم 4جی بی ہے۔

(جاری ہے)

فون کی بیٹری 3000ایم اے ایچ ہے۔
دونوں فونز کا مین کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہے۔ مین کیمرہ 0.7 سکینڈ میں سٹارٹ ہوسکتا ہے۔ اس کا فیز ڈیٹیکشن آٹو فوکس ٹائم 0.2 سکینڈ ہے۔دونوں ڈیوائسز میں رئیر فنگرپرنٹ سکینر بھی ہے جس کا ریڈنگ ٹائم0.2 سکینڈ ہے۔
وائیو کے ان دونوں سمارٹ فونز میں ہائی کوالٹی AK4375آڈیو چپ، ایل ٹی ای کنکٹیویٹی، ڈوئل سم اور کوئیک چارج سپورٹ ہے۔یہ دونوں فونز فی الحال چین، بھارت، ملایشیا، تھائی لینڈ، فلپائن، ویتنام، میانمار اورانڈونیشیا میں لانچ کیے گئے ہیں۔ وی 3 کی قیمت 270 ڈالر اور وی 3 میکس کی قیمت 360ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-05

More Technology Articles