metal LG G5 to launch in February bring 21MP camera and iris scanning

Metal LG G5 To Launch In February Bring 21MP Camera And Iris Scanning

ایل جی جی 5 کا کیمرہ 21 میگا پکسل کا ہوگا

ایل جی کا نیا فلیگ شپ جی فائیو 2016 کی دوسری سہ ماہی میں لانچ ہوناتھا تاہم خبریں ہیں کہ اس بار ایل جی جی 5 کو فروری 2016 میں ہی متعارف کرا دے گا۔ نئے ماڈل میں ایل جی نے کیمرہ کو زیادہ بہتر بنایا ہے۔اس کے علاوہ جی 5 میں بائیومیٹرک سیکورٹی کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔
تائیوان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایل جی جی 5 کی سکرین کا سائز 5.6 انچ ہوگا جبکہ اس کی ریزولوشن کیو ایچ ڈی ہوگی۔

(جاری ہے)

لیدر بیک کور جگہ میٹل یونی باڈی لے گی۔یہ ایل جی زیروکلاس(تصویر میں) کی طرح ہوگی۔
جی 5 میں 1/2"سنسر20 سے 21 میگا پکسل کیمرہ متوقع ہے۔ایل جی جی 4 میں 1/2.6"سنسر16 میگا پکسل کیمرہ تھا۔ایل جی جی 5 میں بائیومیٹرک سیکورٹی کو زیادہ محفوظ بنانے کے لیے فنگر پرنٹ سنسر کے علاوہ لومیا کی طرح کا آئیرس سکینر بھی ہوگا ۔ایل جی جی 5 میں کوالکوم کا سب سے بہترین سنیپ ڈریگن 820 چپ سیٹ استعمال کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-10

More Technology Articles