بند کریں
منگل دسمبر

حالیہ تبصرے

Shafiq rehman 31-08-2017 11:15:33

Agr yh Sach Hai to Boht hii A6i Khabr Hai Agr fake hai to Fitty Muh

  مضمون دیکھئیے
muhammad ather 11-08-2017 14:28:02

mjhe technology sikhne ka bht shok he sir

  مضمون دیکھئیے
Syed Mudasar Hassan Shah 12-06-2017 11:15:24

good news

  مضمون دیکھئیے
الطاف جتوئ 20-03-2017 17:04:55

بھت پسندآئ 90٪

  مضمون دیکھئیے
رمیز احمد 19-01-2017 11:37:14

بہت اچھا فیچر ہے

  مضمون دیکھئیے
Muhammad Qasim 05-08-2016 19:25:31

very nice

  مضمون دیکھئیے
مائیکروسافٹ نے سرفس لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا
لیپ ٹاپ کی خاص بات 14.5 گھنٹے کی ویڈیو پلے بیک ٹائمنگ ہے

مائیکروسافٹ نے نیویارک میں ہونے والی ایک تقریب میں اپنی تازہ ترین سرفس پراڈکٹ کو متعارف کرا دیا ہے۔ سرفس لیپ ٹاپ کروم بک کے مقابلے کی ڈیوائس ہے۔یہ پہلا سرفس پی سی بھی ہے جو ٹیبلٹ میں بدلا نہیں جا سکتا۔اس کی خاص بات 14.5 گھنٹے کی بیٹری ٹائمنگ ہے۔
اپنے پیشرو کے برعکس سرفس لیپ ٹاپ ایک روایتی لیپ ٹاپ ہے۔ اس میں نہ ہی فلپنگ میکنزم ہے اور نہ ہی اس کی سکرین کو الگ کیا جا سکتا ہے، ہاں یہ اب بھی سرفس پین سے مطابقت رکھتا ہے۔

مائیکروسافٹ نے اسے تازہ ترین ونڈوز 10 ایس کے ساتھ متعارف کرایا ہے، جسے کمپنی نے کروم او ایس کے مقابلے میں لانچ کیا ہے۔اس لیپ ٹاپ کے ہارڈ وئیر کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
• 13.5 انچ، 2256 x 1504 ، PixelSense ڈسپلے، (201 پی پی آئی)
• 1 یو ایس بی – اے پورٹ
• منی ڈسپلے پورٹ
• 2.76 پاؤنڈ وزن
• 3:2 ایسپکٹ ریشو
• کور آئی 5 / کور آئی 7 کابی لیک پراسیسر آپشنز
• انٹل ایچ ڈی 620 (آئی 8) یا آئیرس پلس 640 (آئی 7) گرافکس
• 4/8/16 جی بی ریم
• 128/256/512 جی بی ایس ایس ڈی
• 14.5 گھنٹے بیٹری ٹائمنگ (ویڈیو پلے بیک)
• ڈولبی پریمیم آڈیو
• کوبالٹ بلیو، برگینڈی، پلاٹینم اور گریفائٹ گولڈ رنگوں میں دستیاب ہوگا

لیپ ٹاپ کی کارکردگی کے بارے میں مائیکروسافٹ کا دعویٰ ہے کہ یہ 13 انچ میک بک پرو سے بہتر ہے۔


سرفس لیپ ٹاپ کے کور آئی 5 ماڈل کی قیمت 999 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ اس کے پری آرڈر تو شروع ہو چکےہیں لیکن اس کی فراہمی کا آغاز 15 جون سے ہوگا۔

یہ خبر اُردو پوائنٹ پر شائع کی گئی۔ خبر کی مزید تفصیل پڑھنے کیلئے کلک کیجئے
تاریخ اشاعت: 2017-05-02

مینوفیکچرر کا نام     :     مائیکروسافٹ

مائیکروسافٹ کے مزید عنوان پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں