Microsoft unveils Surface Studio

Microsoft Unveils Surface Studio

مائیکروسافٹ کا پہلا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر”سرفیس سٹوڈیو“

کئی ماہ کی لیک خبروں اوراندازوں کے بعد مائیکروسافٹ کا سرفیس سٹوڈیو سامنے آ ہی گیا۔ یہ مائیکروسافٹ کا پہلا ڈیسک ٹاپ پی سی ہے۔
آئی میک کی طرح سرفیس سٹوڈیو بھی  آل ان ون پی سی ہے۔ اس کے تمام پرزہ جات  اس کی بیس اور مانیٹر یونٹ میں ہی ہیں۔
سرفیس سٹوڈیو کو دوماڈلز، انٹل کور آئی 5 اور کور آئی 7 پروسیسر   میں متعارف کرایا گیا ہے۔سرفیس سٹوڈیو میں اینویڈیا 980  چار جی بی جی پی یو ، 32 جی بی ریم اور 2 ٹی بی  تک سٹوریج ہے۔

سرفیس سٹوڈیو میں 2.1 ورچوئل سپیکر شامل کیے گئے ہیں جبکہ پاور سپلائی اس کی بیس میں ہے۔
سرفیس سٹوڈیو میں 4 یوایس بی 3.0 پورٹس، منی ڈسپلے پورٹ، ایک ایس ڈی کارڈ سلاٹ اور ایک ایتھر نیٹ پورٹ ہے۔ ریڈیل ان پٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے سرفیس سٹوڈیو میں سرفیس ڈائل نوب بھی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ڈائل نوب سرفیس بک اور سرفیس پرو سے بھی مطابقت رکھتی ہے، اسے الگ سے 100 ڈالر میں خریدا جا سکتا ہے۔


سرفیس کمپیوٹر کا ڈسپلے دیکھنے کے لیے  20ڈگری زاویہ فراہم کرتا ہے۔جس کے باعث اس پر سرفیس پین سے کام کرنا کافی آسان ہے۔مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ اس کمپیوٹر کا ڈسپلے وہ پتلا ترین ڈسپلے ہے جسے ایلومینیم چیسز میں لگایا گیاہے۔ 28 انچ ڈسپلے میں(4K ڈسپلے کے 8.3 ملین ڈسپلے کے مقابلے میں)13.5 ملین پکسلز  ہیں۔اس ڈسپلے میں بھی 3:2ایسپکٹ ریشو ہے ،اس سے پہلے کی سرفیس پراڈکٹس کی ایسپکٹ ریشو بھی یہی ہے۔
سرفیس سٹوڈیو کے سائز کے باوجود ڈسپلے 192 پی پی آئی ہے۔ڈسپلےکے ایک فیچر True Scale  سے ہم اپنی بنائی ہوئی چیزوں کو رئیل ورلڈ پریویو میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔
سرفیس سٹوڈیو کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں۔ 1 ٹی بی/ انٹل آئی 5 /   8  جی بی ریم ج/ 2 جی بی جی پی یو ماڈل کی قیمت 3000ڈالر ہے  ۔ 2 ٹی بی / انٹل آئی 7 / 32 جی بی ریم / 4 جی بی جی پی یو ماڈل کی قیمت 4200ڈالر تک ہے۔ اس کمپیوٹر کو 15دسمبر کو فروخت کےلیےپیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-27

More Technology Articles