Mid range LG G Pad IV 8 FHD launched

Mid Range LG G Pad IV 8 FHD Launched

ایل جی نے مڈ رینج LG G Pad IV 8.0 FHD لانچ کر دیا

ایل جی نے پچھلے سال متعارف کرائے گئے G Pad III 8.0 FHD کا جانشین لانچ کر دیا ہے ۔ LG G Pad IV 8.0 FHD نام کی اس ڈیوائس میں اوکٹا کور 1.4 گیگا ہرٹز سی پی یو کے ساتھ سنیپ ڈریگن 435 چپ سیٹ ہے۔ ٹیبلٹ کا ڈسپلے 8 انچ آئی پی ایس ہے، جس کی ریزولوشن 1920x1200 پکسل ہے۔ ٹیبلٹ میں 2 جی بی کی ریم اور 32 جی بی کی انٹرنل سٹوریج ہے۔ انٹرنل سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 2 ٹی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


ٹیبلٹ کے بیک اور فرنٹ پر 5 میگا پکسل کے کیمرے ہیں۔ اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ کے حامل اس ٹیبلٹ کی پیمائش 216.2 x 127.0 x 6.9 ملی میٹر اور وزن 290 گرام ہے۔
ایل جی اس ٹیبلٹ کی تشہیر کرتے ہوئے اس کے کم وزن کو فوکس کر رہا ہے۔ ایل جی کے مطابق اس ڈیوائس کو خواتین اور کم عمر نوجوان باآسانی اپنے ساتھ لےکر گھوم سکتے ہیں۔
اس ٹیبلٹ کی قیمت 305 ڈالر ہے اور اسے جنوبی کوریا میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیاہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-03

More Technology Articles