Mobile Kill switch will be introduced shortly

Mobile Kill Switch Will Be Introduced Shortly

موبائل فونز کی چوری روکنے کیلئے Killسوئچ متعارف

مائیکروسافٹ اور گوگل نے نیو یارک اٹارنی جنرل کے ساتھ ایک معائدہ پر دستخط کیے ہیں جس کے بعد سے اینڈائیڈ اور ونڈوزفون کے آنے والے ورزنز میں ’ kill switch‘ کا اضافہ کیا جائے گا۔
امریکی اٹارنی جنرل نے جمعرات کو ایک رپورٹ ریلیز کی جس میں سمارٹ فونز کی حفاظت کے لیے ’’کل سوئچ ‘‘کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا تھا۔مزید بتایا گیا کہ دونوں کمپنیاں اپنے موبائلز کے آپریٹنگ سسٹم کے فیچرز میں اس کو شامل کریں گی۔

اس ’’کل سوئچ‘‘ کی مدد سے صارفین صرف ایک بٹن دبانے پر اپنا موبائل فون لاک کر سکتے ہیں، اور اسکا مکمل ڈیٹا اس فون سے ختم کر سکتے ہیں۔ لیکن صارفین کا آن لائن محفوظ کیا گیا ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ رہے گا۔ صرف موبائل سے اسے ختم کیا جائے گا تاکہ چوروں کے ہاتھ آپ کی تصاویر اور دیگر ڈیٹا نہ لگ جائے۔

(جاری ہے)


پچھلے کچھ ماہ سے ’ کِل سوئچ‘ کا کافی ذکر ہو رہا ہے۔

امریکہ کی کافی ریاستوں میں اس کو سمارٹ فون میں شامل کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔
اس سے متعلق بل مئی میں منظور کیا گیا تھا اس بل کے مطابق نئے فون کی خریداری پر یہ فیچر آن ہو جائے گا۔
پچھلے سال ایپل نے بھی اپنے آئی فونز میں ایسا ہی ایک سوئچ متعارف کروایا تھا، جس کے فیچرز کی مدد سے سمارٹ فون کے چوری ہو جانے پر سمارٹ فون کا مالک اپنا ڈیٹا اور ذاتی معلومات سمارٹ فون سے مٹا سکتا ہے۔
اٹارنی جنرل کے مطابق اس تبدیلی کے بعد صرف نیو یارک شہر میں ایپل کی مصنوعات کی چوری میں 19 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
نیو یارک شہر میں سامسنگ کی ڈاؤائسس کے چوری 40 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی تھی اور اس کو روکنے کے لیے سامسنگ نے بھی اپنی ڈؤائسس میں اس کا اضافہ کیا ہے مگر ابھی تک کوئی ایسی رپورٹ سامنے نہیں آئی جس میں بتایا گیا ہو کہ اس کے اضافہ سے ان چوری کی وارداتوں میں کمی واقع ہوئی ہے یا نہیں۔
رپورٹ میں ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آئی کہ اینڈرائیڈ اور ونڈوز فون کب اپنے ہینڈ سیٹس میں اس فیچر کو نمایاں کریں گے لیکن ایک بار اس کو مکمل طور پر اپنانے کے بعد صارفین کی سیکیورٹی کی غرض سے اس کو مارکیٹ میں آنے والے ہر سمارٹ فون میں شامل کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-06-20

More Technology Articles