Most Anticipated Smartphones of 2014

Most Anticipated Smartphones Of 2014

2014کے متوقع نئےسمارٹ فونز

2013ہمارے لیے خوبصورت اور دلکش سمارٹ فونز لے کر آیا تھا جن میں سے قابلِ ذکر گوگل کے تحت مٹرولا کی دوبارہ تخلیق موٹو ایکس ( Moto X ) کے نام سے اور ایپل کی طرف سے خوبصورت آئی فون 5s تھا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ 2014ہمارے لیے مارکیٹ میں کون کون سے شاہکار سمارٹ فونز لے کر آرہا ہے۔ تو آئیے ہم آپ کو ایک جھلک 2014میں آنے والے متوقع سمارٹ فونز کی دکھاتے ہیں گو کہ ان میں سے کچھ ابھی تک کنفرم نہیں ہیں۔

1۔ ایپل آئی فون 6:
آئی فون 6 کی آمد زیادہ دور نہیں ہیں، جبکہ ایپل ستمبر 2014میں ہی آئی فون 5 مارکیٹ میں لایا ہے، لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق آئی فون 6 کی آمد 2014 جون تک متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایپل اپنے آئی فون کے لیے 5.7 انچ لمبی سکرین ٹیسٹ کر رہا ہے۔

یہ بات ابھی تک زیرِ بحث ہے کہ اتنی لمبی سکرین مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا پائے گی یا نہیں مگرذرائع کا یہ خیال ہے کہ 2014میں ایپل آئی فونز کے مختلف سائز کے ساتھ مارکیٹ میں آئے گا۔

2۔ سیمسنگ گلیکسی S5:
سیمسنگ گلیکسی S4 کی آمد اشاروں کے ساتھ کنٹرول کرنے کی صلاحیت((gesture controls سے ہوا مگر اس کے جانشین اب تیار ہیں آپ کی آنکھوں کو جانچنے کے لیے۔
جی ہاں ،آج کل یہ افواہیں گردش میں ہیں کہ S5 میں اب آپ کی آنکھوں کو جانچنے کی صلاحیت بھی ہو گی۔جسکی بدولت فون کو ان لاک کیا جا سکے گا۔سیمسنگ کے بارے میں ایک اور اہم بات جو گردش میں ہے وہ یہ ہے کہ سیمسنگ 2560 x 1440 کی ریزولیشن کی سکرین کا بھی آغاز کر رہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ 4.4 KitKat اور بہتر 16 میگا پکسل کیمرہ بھی اس فون میں ہوگا.


نوکیا لومیا 929
ویسے تو نوکیا لومیا 928 کے بارے میں کہنے کو کچھ خاص تو نہیں ہے سوائے اس کے کہ نوکیا جو اب مائیکر وسافٹ کے تحت کام کر رہا ہے کے پاس اپنے نئے برانڈ کے لیے وقت کی کمی ہے۔
ونڈوز فون بلاگ WMPoweruser کی رپورٹ کے مطابق یہ فون فروری 2014میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس میں متعارف کروایا جائے گا۔ اگرچہ اس بارے میں بھی ابھی تک کچھ پکا نہیں کہا جا سکتا۔
لیکن مائیکروسافٹ کی کوشش ہے کہ جلد از جلد اسے لانچ کیا جائے


4۔ ایچ ٹی سی ون2:
ہم ایچ ٹی سی ون کو اس کے تیز ڈسپلے اور دلکش ایلومنیم ڈئزائن کے وجہ سے سرہاتے ہیں اور ایسے ہی مزید نقوش مستقبل میں دیکھنے کے لیے پرامید ہیں۔
ایچ ٹی سی ون 2کے بارے میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ وہ 5 انچ سکرین سائز اور 1920 x 1080 ڈسپلے کے ساتھ مارکیٹ میں آئے گا۔

اس کے علاوہ ہینڈ سیٹ 4 میگا پکسل(الٹرا میگا پکسل) کیمرہ اور 2.1 میگا پکسل فرونٹ کیمرہ کے ساتھ سامنے آئے گا۔


5. سونی ایکسپیریا Z1s:
سونی ایکسپیریاZ1s پہلے ہی اپنے واٹرپروف ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں مشہور ہے اب اس کے اگلے ماڈل کو مکمل واٹر پروف کیا جا رہا ہے۔

ایکسپیریا Z1s میں پانی کے نیچے رہتے ہوئے تصویریں اتارنے کی حصوصیت بھی ہے۔ ایکسپیریا Z1s میں 5 انچ مکمل HD سکرین اور 20.7 میگا مکسل کیمرہ ہوگا۔یہ کیمرہ نوکیا کے 20میگا پکسل لومیا 1020کو ضرور مشکل وقت دینے والا ہے.


6۔ Asus PadFone X:
Asus پیڈ فون ایکس ۵ انچ سمارٹ فون ۹ انچ ٹیبلیٹ کے ساتھ موجود ہوگا۔

اسکی خاص بات یہ ہے کہ آپ فون کو اسکے ساتھ موجود ٹیبلیٹ کی باڈی میں لگا کر مکمل 9انچ کا ٹیبلیٹ بنا سکتے ہیں۔ ویسے تو یو ایس میں میں اپنے لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹ کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے مگر کمپنی نے سمارٹ فون کی دوڑ میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیاہے۔


ایل جی جی فلیکس
لچکدار سمارٹ فون کا دور آگیا ہے اور ایل جی جی فلیکس بھی سیمسنگ کے ساتھ اس دوڑ میں شامل ہو گیا ہے۔ G Flex146s کی سکرین عمودی طور پر مڑی ہوئی ہے جو کہ چاند کی طرح کی شکل اختیار کیے ہوئے ہے۔ جی فلیکس کوریا میں فروخت کے لیے تیار ہے اور مستقبل قریب میں دنیا بھر میں فروخت کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔


8. ہوائی Ascend Mate 2
ایک اور شاہکار فون جو جلد ہی آپ کی نظروں کے سامنے ہوگا ، یہ فون 6.1 انچ سکرین اور 4,050 mAh بیٹری کے ساتھ آئے گا جس کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ فون کہ دو دن تک بغیر چارچ کیے چل سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-16

More Technology Articles