Motorola latest phone is shatterproof and guarantees it wont crack

Motorola Latest Phone Is Shatterproof And Guarantees It Wont Crack

موٹرولا موٹو ایکس فورس

موٹرولا نے اپنے موٹو ایکس سمارٹ فون کا ایک نیا ورژن متعارف کرایا ہے۔ موٹرولا نے اس سمارٹ فون کے نہ ٹوٹنے اور اس خراشیں نہ پڑنے کی گارنٹی دی ہے۔
موٹو ایکس فورس میں کمپنی نے ایک نئی ٹیکنالوجی استعمال کی ہے، جسے شیٹر شیلڈ(Shattershield) کا نام دیا گیاہے۔ڈسپلے سکرین 5 لیئرز سے بنی ہے جو مل کر کام کرتی ہیں اور کسی قسم کا شاک سہہ کر کریک نہیں لگنے دیتیں۔


کمپنی نے سمارٹ فون کی سکرین کی نہ ٹوٹنے کے لیے چار سال کی گارنٹی دی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم کمپنی نےموبائل فون کو پہنچنے والے دوسرے نقصانات کے حوالے سے کسی قسم کا وعدہ نہیں کیا۔
موٹو ایکس فورس میں 21 میگا پکسل کا کیمرہ ہے جبکہ اس میں 2.0گیگاہرٹز اوکٹا کور سی پی یو ہے۔ یہ ڈیوائس واٹر پروف بھی ہے اور اس میں ایک اضافی مائیکروایس ڈی کارڈ سلاٹ بھی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے یہ ڈیوائس بیٹری مکمل چارج ہونے کے بعد 48 گھنٹے چلتی ہے۔ 15 منٹ کی چارجنگ سے ڈیوائس کو 13 گھنٹے چلایا جا سکتا ہے۔
موٹو ایکس فورس برطانیہ میں نومبر کے وسط میں فروخت کےلیے پیش کیا جائے گا۔ 32 جی بی ورژن کی قیمت 499 پاؤنڈ ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-30

More Technology Articles