Motorola One Zoom unveiled with 48MP and 3x tele camera, 6.4" OLED screen

Motorola One Zoom Unveiled With 48MP And 3x Tele Camera, 6.4" OLED Screen

موٹرولا نے 48 میگاپکسل اور 3x ٹیلی کیمرہ کے ساتھ موٹرولا ون زوم متعارف کرا دیا

موٹرولا ون  زوم فون  موٹو کی موجودہ لائن اپ کا بہترین فون ہے۔ اس میں 6.4 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے ہے جس کی ریزولوشن 1080p+ ہے۔موٹرولا نے اس فون کے ڈسپلے میں ہی فنگرپرنٹ سنسر شامل کیا ہے۔ اس میں سنیپ ڈریگن 675 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس ڈوئل سم فون میں تین سلاٹس ہیں یعنی دو سلاٹ سمز کے لیے اور تیسری سلاٹ مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے لیے ہے۔

اس فون کا مین کیمرہ 0.8µm پکسل سائز، او آئی ایس اور f/1.7 لینز کے ساتھ 48 میگا پکسل کا ہے۔

(جاری ہے)

فون کے بیک پر 3x آپٹیکل زوم  اور او آئی ایس کے ساتھ 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو، 16 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ اینگل (117 ڈگری) اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ 0.9µm پکسل سائز کے ساتھ 25 میگا پکسل کا ہے۔ اس فون کے رئیر کیمرہ میں کم روشنی میں بہترین کارکردگی کے لیے کواڈ پکسل ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔


اس فون کے او ایل ای ڈی ڈسپلے کی حفاظت کے لیے 2.5D پانڈا کنگ گلاس اور بیک پر گوریلا گلاس 3 ہے۔
فون کو سپلیش پروف بنانے کے لیے اس پر موٹو نے P2i نینو کوٹنگ استعمال کی ہے۔ اس میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جو یو ایس بی – سی پورٹ کے ذریعے 15W ٹربو پاور فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ فون میں 3.5 ایم ایم آڈیو جیک بھی ہے۔ اس فون کی قیمت 400 یورو ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-09-06

More Technology Articles