Motorola’s new 4G-equipped Moto E goes on sale today for USD 149

Motorola’s New 4G-equipped Moto E Goes On Sale Today For USD 149

موٹرولا کا نیا موٹو ای فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا

تمام موبائل کمپنیاں اپنی مصنوعات کےلیے موبائل ورلڈ کانگرس کو سب سے اچھا موقع سمجھتی ہے۔ اس موقع کے قریب آتے ہی تمام کمپنیوں کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی مصنوعات کے اعلانات کو موبائل ورلڈ کانگرس کےلیے بچا کر رکھے۔ مگر موٹرولا نے موبائل ورلڈ کانگرس سے چند پہلے ہی اپنے نئے موبائل فون کو لانچ کر دیا۔شاید موٹرولا نے سوچا ہو کہ موبائل ورلڈ کانگرس میں تو نت نئے موبائل کے اعلانات کا رش لگ جائے گا اس لیے بہتر یہی ہے کہ کچھ دن پہلے ہی نئے موبائل کو لانچ کر دے۔

(جاری ہے)

موٹوای کی دوسری نسل کے اس موبائل میں 4 جی کی سپورٹ شامل کی گئی ہے جو پہلے شامل نہیں تھی۔اس کے علاوہ اس میں 1.2 گیگا ہرٹز کواڈ کور پروسیسر، 4.5 انچ کیو ایچ ڈی(960 x 540 پکسل) ڈسپلے، 5 میگا پکسل رئیر کیمرہ اور 2300 ایم اے ایچ بیٹری شامل ہے۔نئےماڈل میں اینڈریوڈ 5.0 لولی پاک انسٹال ہے۔فون سیاہ اور سفید رنگ میں دستیاب ہے مگر موٹرولا بینڈز کی بدولت اسے چھ رنگوںمیں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

موٹرولا کا کہنا ہے کہ نیا موبائل لاطینی امریکا، شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا کے 50 ملکوں میں دستیاب ہے۔4 جی موبائل کی قیمت 149 ڈالر ہے جبکہ 3 جی ورژن 119 ڈالر میں دستیاب ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-26

More Technology Articles