Mozilla launches Firefox OS phones in Africa

Mozilla Launches Firefox OS Phones In Africa

موزیلا فائر او ایس فون کو افریقا میں لانچ کیاجائے گا

موزیلا نے اپنے فائرفاکس آپریٹنگ سسٹم کے فروغ کے لیے ترقی پذیر ممالک پر زیادہ توجہ دینا شروع کر دی ہے۔سینیگال اور مڈغاسکر میں موزیلا نے فرانسیسی ٹیلی کام اورنج کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔اس معاہدے کے تحت اورنج کلف(KLIF) کو لانچ کرے گا۔

(جاری ہے)

موزیلا چاہ رہا ہے کہ دور دراز کے رہنے والے بھی اس کے سمارٹ فون کو استعمال کر کے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کریں۔موزیلا نے موبائل ورلڈ کانگرس میں فائر او ایس کے حامل فون کو متعارف کرانے کا وعدہ کیا تھا۔افریقا کے بعد فائر اوایس فون کو مشرق وسطیٰ میں متعارف کرایا جائےگا۔

تاریخ اشاعت: 2015-05-11

More Technology Articles