New Apple robot Liam has 29 arms

New Apple Robot Liam Has 29 Arms

ایپل کے نئے روبوٹ لیام کے 29 ہاتھ ہیں

ایپل نے 29ہاتھوں کا ایک نیا روبوٹ بنایا ہے۔ لیام نامی یہ روبوٹ 11 سیکنڈوں میں مکمل آئی فونز بشمول آئی فون 6 کو ترتیب سے  پرزے پرزے کر سکتا ہے۔
ایپل کو واپس ملنے والے ہزاروں آئی فون  لیام کی مدد سے کھولے جاتے ہیں۔ ایپل ان میں سے تمام قیمتی دھاتیں جیسے پلاٹینئم، سونا، چاندی اور دیگر دھاتیں الگ کر لیتا ہے۔ اس سارے کام میں لیام کو صرف 11 سیکنڈ لگتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایپل کا کہنا ہے کہ پرانے آئی فون سے صرف پلاسٹک سم کارڈ ٹرے کو دوبارہ آئی فون میں استعال کیا جاتا ہے اس کے علاوہ تمام دھاتیں اور پرزہ جات دوسری کمپنیاں  دوسری اشیا ء بنانے میں استعمال کرتی ہیں۔ایپل کا ارادہ ہے کہ وہ بتدریج پرانے  فون کے  100فیصد پارٹس کو دوبارہ استعمال کرے گا۔

New Apple robot Liam has 29 arms
تاریخ اشاعت: 2016-06-13

More Technology Articles