New foldable AMOLED phones by Samsung

New Foldable AMOLED Phones By Samsung

سامسنگ کی نئی پیشکش، فولڈ ہونے والے موبائل فون

سامسنگ پہلے ہی گلیکسی سیریز میں لچک دار سکرین کو متعارف کروا چکا ہے مگر اب کمپنی نے مزید ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے مڑنے والی سکرین کو متعارف کروادیا ہے۔

حال ہی میں امریکہ میں منعقد ڈیمو میں کمپنی نے 5.68 انچ مڑنے والی سکرین کا نمونہ پیش کیا ہے۔اس سکرین والے فون کو دو حصوں میں بند (fold)کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس جدید ٹیکنالوجی کے مطابق آپ سکرین کو دو رخ پر موڑ بھی سکتے ہیں،یہ نئی مڑنے والی سکرین ٹچ سکرین بھی ہوگی۔

سامسنگ کی یہ نئی ٹیکنیک یقیناًقابلِ تعریف ہے۔انجینیز نے ٹچ سکرین پینل کے ساتھ میٹل باڈی کا استعمال کر کے اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا ہے۔

سامسنگ کا فی الحال 2015تک اس کومارکیٹ میں لانے کا کوئی ارادہ نہیں،ہمیں ابھی سامسنگ کی جدید سمارٹ گھڑی کا بھی انتظار ہے، جسکا ایک بٹن دبانے سے گھڑی موبائل فون بن جاتی ہے۔ سامسنگ کی یہ نئی ٹیکنالوجی یقیناََ دنیا میں ایک تہلکہ مچا دے گی۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-14

More Technology Articles